218

کراچی اے این ایف کی پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر بڑی کارروائی۔ سبزیوں اور پھلوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

کراچی

اے این ایف کی پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر بڑی کارروائی۔

سبزیوں اور پھلوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

جس کی فوٹیج اور ویڈیو سرعام سی آئی ڈی انٹرنیشنل ٹی وی چینل نے حاصل کر لی

تفصیلات کے مطابق

دوحہ کیلئے بک کئے گئے کنٹینر سے 3 من سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔

تلاشی لینے پر پیاز سے بھرے کنٹینر میں چھپائی گئی 125 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

برآمدہ چرس کو مہارت کیساتھ پیاز کی چھلکیوں میں چھپایا گیا تھا۔

کنٹینر کراچی کی نجی کمپنی کی جانب سے قطر کیلئے بک کیا گیا تھا۔

منشیات قبضے میں لیکر ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں