کراچی
ضلع کیماڑی پولیس کی صبح سویرے گٹکا مافیا کے خلاف بڑی کاروائی۔
پنجڑی پاڑا کیماڑی سے گٹکا ماوا کا بڑا کارخانہ پکڑا گیا۔ ۔
کارخانے سے 10 ہزار سے زائد پڑیاں گٹکا، 20 بورے چھالیہ، مشینری و دیگر میٹیریل برآمد کرلیا گیا۔
کاروائی آج صبح ایس ایچ او جیکسن مختیار پہنور نے بھاری نفری کے ہمراہ عمل میں لائی۔
کارخانہ بدنام زمانہ محبوب نامی گٹکا ڈیلر کا تھا۔
کارخانے میں 10 افراد مضحر صحت گٹکا تیار کرنے میں مصروف تھے جنھیں موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت 1- سلمان، 2- زبیر، 3- عبدالرشید، 4- محمد رفیق، 5- شہباز علی، 6- محمد آصف، 7- عتیق، 8- محمد ریاض، 9- نواز احمد اور 10 محمد طیب کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج و مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔