88

خبر شامل کرتے ہیں شیخوپورہ سے جہاں سے رپورٹ کر رہے ہیں ہمارے ڈپٹی بیوروچیف پنجاب رانا رمضان ایک عورت نے بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی*۔ ریسکیو

خبر شامل کرتے ہیں شیخوپورہ سے جہاں سے رپورٹ کر رہے ہیں ہمارے ڈپٹی بیوروچیف پنجاب رانا رمضان
ایک عورت نے بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی*۔ ریسکیو

*شیخوپورہ:* فیصل آباد روڈ QB لنک کینال بھکھی میں ایک عورت نے دو بچوں سمیت چھلانگ لگا دی۔ عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم وجہ سے عورت نے بچوں کو نہر میں پھینکا اور خود بھی چھلانگ لگا دی۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں۔ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیموں نے فوراً ریسپانس کر کے ماں بچوں کی تلاش کا عمل شروع کر دیا۔ ڈوبنے والے افراد کی شناخت
1-مہوش زوجہ محمد عادل 22 سال
2-ابراہیم ولد محمد عادل 3 سال
3-پریزے دختر عادل 3 سال
سے ہوئی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد ریسکیو آپریشن کی بذات خود کمانڈ کر رہے ہیں۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ابراہیم ولد عادل (3 سال) کی لاش کو نکال کر لواحقین(ساکن دھوکھے والا بھکھی) کے حوالے کر دیا*
ریسکیو آپریشن جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں