آصف زرداری کا الیکشن کمیشن پر بھر پور اعتماد کا اظہار
الیکشن کمیشن آئین کے مطابق انتخابات کروائے گا،ہم سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے،سابق صدر کا بیان
*کراچی/
تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے الیکشن کمیشن پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے،انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق انتخابات کروائے گا۔ مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کروانے کا پابند ہے،چیف الیکشن کمشنر اور ممبران پر ہمیں پورا اعتماد ہے۔
آصف زرداری نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت ایس آئی ایف سی منصوبہ جلد مکمل کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔ ملک اس وقت معاشی بحران سے گزر رہا ہے،ہم سب کو سیاست کے بجائے ملکی معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے کیونکہ ملک ہے تو ہم سب ہیں۔ قبل ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے 90 روز میں انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات آئین کے مطابق 90 روز میں کرائے جائیں،الیکشن کمیشن کم سے کم عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان تو کریں۔