145

کراچی نگراں وزیر داخلہ / ڈی آئی جی ٹریفک کے آفس کا دورہ نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئیر (ر) حارث نواز کا ڈی آئی جی ٹریفک کے آفس کا دورہ ٹریفک پولیس کے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

کراچی
نگراں وزیر داخلہ / ڈی آئی جی ٹریفک کے آفس کا دورہ

نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئیر (ر) حارث نواز کا ڈی آئی جی ٹریفک کے آفس کا دورہ

ٹریفک پولیس کے شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی احمد نواز چیمہ کی ٹریفک پولیس رینج کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ 9077 سینکشن پوسٹس ہیں جبکہ 5557 اہلکار ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک

شہر میں 153 ٹریفک سگنلز ہیں جس میں 86 ٹریفک انجینئیرنگ بیورو، 65 کینٹونمنٹ بورڈز اور 2 سی اے اے کی مینجمنٹ کے تحت کام کرتے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک

ٹریفک ہیلپ لائن 1915جو بیس گھنٹے شہریوں کی خدمت پر مامور ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک

ٹریفک پولیس کے پاس 438 باڈی وورن (BODY WORN) کیمرے ہیں جس کی مدد سے احتسابی عمل میں مدد ملتی ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک

متذکرہ باڈی وورن کیمرے ٹریفک پولیس افسران کی شرٹس پر سامنے کی طرف لگائے جاتے ہیں جو مستقل ریکارڈنگ موڈپر رہتے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک

سیف سٹی اے این پی آر کیمرے کا پروجیکٹ کا جلد آغاز کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک

کراچی کے 26 مقامات پر اے این پی آر پروجیکٹ کے تحت کیمرے لگائے جائیں گے۔ ڈی آئی جی ٹریفک

ٹریفک کی صورتحال میں بہتری کے لیے دیگر اداروں کا تعاون بہت ضروری ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک

شاہراہ فیصل پر کارساز سے لیکر ائیرپورٹ تک موٹر سائیکل سواروں کے لئیے علیحدہ ٹریک کا ماڈل پروجیکٹ شروع کیا جائے۔ نگراں وزیر داخلہ

شہر کی بلڈنگس میں کمرشل پارکنگ کے غلط استعمال کے حوالہ سے جامع سروے رپورٹ مرتب کریں اور پارکنگ ایریا کی بحالی کے ضمن میں
سفارشات جلد از جلد جمع کرائی جائیں۔ نگراں وزیر داخلہ کی ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایات

ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار شہریوں کے ساتھ عزت و احترام کے رویہ اور برتاؤ کو یقینی بنائیں۔ نگراں وزیر داخلہ

وزیر داخلہ نے ڈی آئی جی ٹریفک کے آفس میں قائم پولیس ایف ایم 88.6 کے دفتر کا بھی دورہ کیا اور تعینات عملہ کی کارکردگی کو سراہا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے نگران وزیر داخلہ حارث نواز کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں