128

کراچی میں آج صبح سویرے ضلع کیماڑی پولیس و سندھ رینجرز کا مواچھ گوٹھ میں مشترکہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن

کراچی میں
آج صبح سویرے ضلع کیماڑی پولیس و سندھ رینجرز کا مواچھ گوٹھ میں مشترکہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن۔

ایس ایس پی ضلع کیماڑی *کیپٹن (ر) فیضان علی* کی ہدایات پر ایس ڈی پی او سعیدآباد اور ضلع کیماڑی کے 6 ایس ایچ اوز نے سندھ رینجرز کے ہمراہ آپریشن میں حصہ لیا۔

دوران آپریشن علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

آپریشن میں 100 سے زائد افراد کو بائیومیٹرک ویریفیکیشن کے ذریعے چیک کیا گیا۔

اس موقع پر 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر مزید انٹروگیشن کے تھانہ منتقل کیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک رائفل، 2 عدد پستول، منشیات اور گٹکا ماوا بھی برآمد کیا گیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔

_

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں