خبر شامل کرتے ہیں یواےای سے
یو اے ای اور پاکستان کے سینيئر بین الاقوامی صحافی عارف محمود قریشی نے محمد صدیق لالہ جہلمی منیجر آپریشنز اللیسيلی دبئی یو اے ای سے ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ دبئی کو ہر وقت مزید خوبصورت
اور پرامن بنانے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ دبئی کے بادشاہ عزت ماب شیخ محمد بن راشد المختوم کی طرف سے مجھے یہ بہت بڑا اعزاز حاصل ہے کہ ہم ان کی اور ان کے بہترین اور زبردست ملک کی خدمت کر رہے ہیں
۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای کی پولیس فورس قواعد و ضوابط کو برقرار رکھنے والی بہترین فورس ہے اور کوئی بھی ان قوانین کی خلاف ورزی کی کوشش نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ میں نے تمام جانوروں، پرندوں وغیرہ کی دیکھ بھال دیکھی، یہ حقیقی خوبصورتی میں اضافہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے بادشاہ اور ان کے پیارے بیٹے عزت ماب شیخ حمدان بن محمد کو ہمیشہ خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دونوں اپنی اپنی سطح پر بہترین طریقے سے ملک کو چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اس اہم میٹنگ میں شیخ خلیفہ آفس دبئی سے نعیم الحسن پروکیورمنٹ آفیسر اور پرویز اقبال سپروائزر نے شرکت کی۔