کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سابق وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری کی بلاول ہاؤس میں ملاقات
کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سابق رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے 16 مہینوں کے دوران اپنی وزارت کی کارکردگی سے آگاہ کیا
کراچی: بینظیر کفالت پروگرام کے وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کیا جبکہ 14 لاکھ خاندانوں کو اس پروگرام میں شامل کیا گیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو شازیہ مری کی بریفنگ
کراچی: بینظیر کفالت پروگرام میں پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کو بھی شامل کیا گیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو شازیہ مری کی بریفنگ
کراچی: گزشتہ حکومت میں ڈھائی لاکھ سے زائد متاثرہ افراد کی بند کی گئی امداد کا دوبارہ سے آغاز کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو شازیہ مری کی بریفنگ
کراچی: بینظیر نشونما پروگرام کو 15 سے 157 اضلاع تک پھیلادیا جبکہ 488 بینظیر نشونما سہولیات مراکز بھی بنائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو شازیہ مری کی بریفنگ
کراچی: بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں 201 فیصد تک اضافہ کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو شازیہ مری کی بریفنگ
کراچی: میرے حلقہ انتخاب سانگھڑ کے ریگستانی علاقے اچھرو تھر میں پانی کی تاریخی اسکیم دی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو شازیہ مری کی بریفنگ
کراچی: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا