*تھانہ صدر چونیاں قصور*
*دہشت کی علامت سمجھا جانے والا عاطف عرف عاطی ڈوگر ڈکیت گینگ گرفتار*
Breaking News Kasur
*روڈ رابری اور چوری کی 16 سے زائد وارداتوں کا انکشاف، لوٹی گئی نقدی تقریبا 3 لاکھ روپے، طلائی زیورات,5 موٹر سائیکلیں، 8 موبائل فون ( مکمل مال مسروقہ کل مالیتی تقریبا 14 لاکھ روپے) برآمد*
*ڈی پی او قصور جناب طارق عزیز سندھو* کی خصوصی ھدایت اور *SDPO چونیاں محمد سروراعوان* کی رہنمائی میں *ایس ایچ او تھانہ صدر چونیاں عابد محمود چھینہ* اور انکی ٹیم نے روڈ رابری کی وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ عاطف عرف عاطی ڈکیت گینگ کے 3 ارکان (عاطف عرف عاطی، ذوالفقار عرف جپھو اور فیصل عرف مریدا) کو مسلح ہائے اسلحہ آتشیں کو سرغنہ سمیت اس وقت گرفتار کر لیا جب ملزمان چونیاں کے نواح میں واردات کی نیت سے گھات لگائے بیٹھے تھے۔اب تک ملزمان کے انکشاف پر لوٹی گئی رقم تقریبا چار لاکھ روپے، طلائی زیورات، 5 عدد موٹر سائیکلیں، 8 عدد موبائل فون، 2 عدد پسٹل مع گولیاں اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد۔ ملزمان نے ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا تھا اور روڈ پر اسلحہ کے زور پر چھینا جھپٹی کرتے تھے۔ گینگسٹر عاطی ڈوگر اور اسکے 2 ساتھیوں کے خلاف چوری، رابری کے درجن سے زائد مقدمات درج ھیں جبکہ گینگسٹر عاطی ڈوگر اور فیصل مریدا سابقہ مقدمات میں بھی مجرم اشتہاری تھے اور عرصہ دراز سے گرفتاری سے بچے چلے آرہے تھے۔ ملزمان نے دوران تفتیش صدر چونیاں کے علاقہ میں 16 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے