291

زمین پر گرم ترین مقام دشت لوت(لوط)* *🔖 ایرانی شہر کرمان کےشمال مشرق میں واقع دشت لوط صحرا دنیا کا گرم ترین مقام ہے۔ فارسی زبان میں لوط (لوت)

*زمین پر گرم ترین مقام دشت لوت(لوط)*
*🔖 The Lut Desert*

🗣️ ایرانی شہر کرمان کےشمال مشرق میں واقع دشت لوط صحرا دنیا کا گرم ترین مقام ہے۔
فارسی زبان میں لوط (لوت) کسی بے آب و گیاہ بیابان کو کہا جاتا ہے۔
یہ دنیا کا 25واں بڑا صحرا ہے۔ جو سطح سمندر سے محض 56 میٹر بلند ہے۔مغربی حصے میں زیادہ تر خشک ریت کے ٹیلے ہیں۔ مرکزی حصہ سب سے بڑا اور ہموار ہے جبکہ مشرقی حصہ ریت کی بلند چوٹیوں کی وجہ سے دشوار گزار ترین علاقہ قرار دیا جاتا ہے۔
یہ صحرا52 ہزار مربع کلو میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔یہاں بحر اوقیانوس اور بحیرہ عرب سے ہوائیں نہیں پہنچ پاتی جسکی وجہ سے یہان شدید ترین گرمی ہوتی ہے۔

سال 2003 سے 2010 تک ناسا کے ایکوا سیٹلائٹ نے دنیا کے مختلف مقامات کا درجہ حرارت نوٹ کیا اور سال 2005 میں سیٹلائٹ نے یہاں کا درجہ حرارت لگ بھگ 70.7 درجے سینٹی گریڈ نوٹ کیا جو زمین پر سب سے زیادہ ریکارڈ کیا جانے وال درجہ حرارت ہے۔
🗣️ سائنسدانوں کے مطابق یہ صحرا کروڑوں سال پہلے سمندر کا حصہ تھا ۔جو ٹیکٹونک پلیٹوں کی حرکات سے اوپر آگیا جبکہ دھیرے دھیرے اس کا پانی بخارات بن کر غائب ہوگیا اور اب وہاں نمک بھرا میدان ہی باقی رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں