شیخوپورہ ( میاں محمد اکمل سے )
انجینئر رانا اعجاز احمد کی زیر صدارت ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ریسکیو 1122 شیخوپورہ کا جائزہ اجلاس۔ ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری
جون 2023 کے دوران ضلع بھرمیں 5273 ایمرجنسی کالز میں 5003 افراد کو ریسکیو کیاگیا۔ انجینئر رانااعجاز احمد
پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122 شیخوپورہ کی کارکردگی ہمیشہ کی طرح جون 2023 میں بھی جان و مال کے تحفظ کے لیے مثالی رہی۔ ریسکیو1122 شیخوپورہ کو یکم جون 2023سے 30 جون 2023 تک مجموعی طور پر 26943 فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے5273 ایمرجنسی کالز تھیں۔ ان میں 1484 روڑ ٹریفک ایکسیڈنٹس,2835 میڈیکل ایمرجینسیز،89 آگ لگنے کے واقعات، 210 کرائم کیس، 11 ڈوبنے کے واقعات اور 637 متفرق ایمرجنسیزتھیں۔ان تمام ایمرجینسیزمیں 6.74 منٹ اوسطاََ ریسپانس ٹائم برقرار رہا۔
ریسکیو1122 شیخوپورہ نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طورپر 5003 لوگوں کو ریسکیو کیاجن میں 1454 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ3413 افراد کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیاان میں 136 افراد ایسے بھی تھے جو موقع پر ہلاک ہوئے.علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ضلع شیخوپورہ سے کل 526 مریضوں کو لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ پنجاب کمیونٹی سیفٹی بلڈنگز ریگولیشن 2022 پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بلند و بالا عمارتوں کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں تاکہ وہ مقررہ وقت میں بلڈنگ ریگولیشنز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔جسکے تحت 50 فٹ و بلند عمارتوں میں فائر سیفٹی سسٹم اور ایمرجنسی کی صورت میں ہنگامی انخلاء کیلئے متبادل بیرونی سیڑھیاں کا اطلاق لازمی ہوگا۔
انچارج ریسکیو 1122 شیخوپورہ انجینئیر رانا اعجاز احمد کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں پنجاب بھر میں ڈوبنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو ندی نالوں اور نہروں میں ہرگز نہانے کیلئے نہ بھیجیں۔بارشوں کے دوران بچوں کو ہرگز باہر نہ جانے دیں۔پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے تھوڑی سی پھسلن جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔ آپ کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔