109

کراچی میں تیز ہواؤں سے تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ، ساحل سمندر پر دفعہ 144 نافذ سسٹم کے مرکز کے گرد لہروں کی اونچائی 25 سے 28 فٹ تک پہنچ رہی ہے: محکمہ موسمیات محکمہ موسمیات نے کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا الرٹ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے مرکز کے گرد سمندر میں کافی طغیانی کی کیفیت ہے، سسٹم کے مرکز کے گرد لہروں کی اونچائی 25 سے 28 فٹ تک پہنچ رہی ہے، سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کر رہا ہے۔

کراچی میں تیز ہواؤں سے تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ، ساحل سمندر پر دفعہ 144 نافذ

سسٹم کے مرکز کے گرد لہروں کی اونچائی 25 سے 28 فٹ تک پہنچ رہی ہے: محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے کراچی میں تیز ہواؤں کے باعث کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا الرٹ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے مرکز کے گرد سمندر میں کافی طغیانی کی کیفیت ہے، سسٹم کے مرکز کے گرد لہروں کی اونچائی 25 سے 28 فٹ تک پہنچ رہی ہے، سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کر رہا ہے۔

طوفان میں ممکنہ شدت کے باعث کمشنر نے کراچی کے ساحلوں پر دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، مچھلی کے شکار کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ ساحل پر نہانے اور تفریح کے لیے جانے سے گریز کیا جائے، حکومتی فیصلے پر متعلقہ ادارے عمل درآمد کرائیں۔

#کراچی
#سمندری طوفان 💨
#ساحل سمندر
#دفعہ 144 نافذ
#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں