ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان صاحب کی زیر صدارت لاڑکانہ پولیس کا اجلاس۔
اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور پولیس کارکردگی کا بغور جائزہ لیا گیا۔
ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ نے افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ جناب غلام نبی میمن صاحب، اور ڈی آئی جی لاڑکانہ رینج جناب مظہر نواز شیخ صاحب کی ہدایات کے مطابق اشتہاریوں،روپوشوں اور منشیات فروشوں کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کریک ڈاؤن کیا جائے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی اورغیر تسلی ایکشن پر ذمہ دار افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔
اس لیے تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف نتیجہ خیز کاروائیاں عمل میں لاکر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں۔
ایس ایس پی صاحب لاڑکانہ کی جانب سے تمام ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز اور متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیئے کہ پولیس نفری کو چوکس رکھیں، علاقے میں موبائیل اور موٹر سائیکل گشت سمیت تمام حفاظتی امورکو یقینی بناتے ہوۓ بذاتِ خود سپروژن کریں۔
مزید احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز روزانہ کی بنیاد پر شام کو 00-4 بجہ سے 00-6 بجہ تک اپنے تھانوں اور دفاتر پر موجودگی کی یقینی بنا کر تھانے پر آنے والے شہریوں کے مسائل سنیں اور میرٹ کی بنیاد پر ترجیحی طور پر مسائل حل کرنے کے لیے قانونی اقدامات اٹھائیں۔ تھانے میں آنے والے افراد سے با اخلاق رویہ رکھیں۔
علاہ ازیں تھانوں میں درج مقدمات کی میرٹ پر تفتیش کو یقینی بنائیں کسی بھی بھی فرد سے ناانصافی نہیں ہونی چاہیئے۔
اپنے ماتحت پولیس ملازمین کی ہفتہ وار رول کریں اور ان کے مسائل و مشکلات دریافت کریں، ساتھ ہی انکا ٹرن آؤٹ اور اسلحہ ایمونیشن بھی چیک کیا جائے۔
اجلاس میں تمام ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز،ٹریفک سارجنٹس،15مددگار انچارجز اور ہیڈ آف برانچز نے شرکت کی۔
*