115

وجھان گزشتہ سال ضلع راجن پور، تحصیل جام پور، تحصیل روجھان میں رودکوہی سیلابی پانی کی وجہ سے تاریخ میں سب سے زیادہ نقصانات ہوئے جس میں لاکھوں نفوس بے گھر ہوئے متعدد

روجھان

گزشتہ سال ضلع راجن پور، تحصیل جام پور، تحصیل روجھان میں رودکوہی سیلابی پانی کی وجہ سے تاریخ میں سب سے زیادہ نقصانات ہوئے

جس میں لاکھوں نفوس بے گھر ہوئے متعدد بستیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئے لوگوں کے گھر پانی میں بہہ گئے کروڑوں روپے کے جانوروں کی اموات ہوئیں لاکھوں ایکٹر پر زیر کاشت کھڑی فصلات تباہ ہوئیں اربوں روپے کا نقصان جس کا تخمینہ لگانا بہت مشکل ہے لاکھوں افراد سڑکوں اور اونچے مقامات پر منتقل ہوئے وقت کی ستم ظریفی نے عوام کو اذیت میں مبتلاء ہوئے خاص طور پر روجھان تحصیل جو کہ ضلع راجن پور کا سب سے نشیبی تحصیل ہے جہاں پر گیانمل سے لے کر شاہ والی تک بے گھر افراد کی آہوں سسکیاں فلک تک سنائی دی گئیں اسی اثناء میں حکومت پاکستان، حکومت پنجاب، ملکی و بین الاقوامی فلاحی تنظیمیں مخیر حضرات، پاک فوج، ایئر فورس، مختلف این جی اوز ، مقامی سیاسی قیادت نے سیلاب متاثرین کی مدد کی اور متاثرین کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا رودکوہی سیلابی پانی سے جہاں پر اتنے نقصانات ہوئے کہ آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں بچے بوڑھے جوان مستورات عتاب کا شکار رہے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت پاکستان کی ہدایات پر پی ڈی ایم اے نے سیلاب متاثرین کا سروے کیا اور نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا اور متاثرین کے مقامات کی تعمیر کیلئے معمولی نقصانات پر 50 ہزار، جزوی نقصانات پر 2 لاکھ اور غیر معمولی نقصانات پر 4 لاکھ روپے کی امدادی رقوم متاثرین کو میسجز کے ذریعے دی بینک آف پنجاب کی برانچز سے ادائیگی کی گی جو بہت ہی احسن اقدام گردانا گیا جہاں پر اتنے نقصانات ہوئے وہاں پر روجھان رودکوہی کی زد میں آنے والے کے متعدد نشیبی مواضعات میں رودکوہی سیلابی پانی میں بچے مرد و خواتین ڈوب کر جاں بحق ہوئے جن کی تعداد تقریباً 8/9 افراد پر مشتمل ہے جن میں گڈا ناڑ میں دو بچوں سمیت ایک مستور، کن میں دو بچیوں سمیت ایک مستور، شاہ والی میں ایک بچہ اور ایک معمر شخص جبکہ سہیجہ پھاٹک کے قریب ہونک رودکوہی گھٹ میں مکول برادری کا شخص رودکوہی سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا تھا علاوہ ازیں ایک حاملہ خاتون جو کہ زچگی کیلئے طبی امداد راستے نہ ہونے کے باعث دم توڑ گئی جو کہ روجھان تحصیل میں آن دی ریکارڈ اموات ہوئیں ہیں ان کے ورثاء کو آج تک مالی امداد نہ دی جا سکی اور فصلات کے نقصانات کے سروے کے باوجود ان کو بھی معاوضہ نہ مل سکا اس سلسلے میں روجھان کے عوامی سماجی دیہی شہری حلقوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری، کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ سے روجھان کے کسانوں کی فصلات کے نقصانات کے معاوضہ اور رودکوہی سیلابی پانی میں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی مدد کرنے کی اپیل کی ہے مزید برآنکہ روجھان کے سیلاب متاثرین کے مکانات کے نقصانات کے ازالہ اور گھروں کی تعمیر کیلئے امدادی رقوم کی فراہمی و ادائیگی پر متاثرین سیلاب نے حکومت پاکستان ،حکومت پنجاب اور رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری کی اسمبلی میں آواز بلند کرنے اور ان کی کاوشوں کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا !

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں