137

خان پور میں خود کو اعلی پولیس آفیسر ظاہر کرنے والی خاتون کو سٹی پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

خان پور میں خود کو اعلی پولیس آفیسر ظاہر کرنے والی خاتون کو سٹی پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

خان پور میں ایک نوعمر خاتون کئی روز تک خود کو اعلی پولیس آفیسر ظاہر کرکے مقامی پولیس اہلکاروں کو ماموں بناتی رہی خان پور کے محلہ صدی وال کی رہائشی شیزہ حبیب نے شبیر نامی مرد کے ہمراہ تھانہ سٹی میں پہنچ کر اپنا تعارف ڈاکٹر شیزہ حبیب اور اے ایس پی گلگت بلتستان بتلایا ایس ایچ او تھانہ سٹی جام آفتاب احمد کے مطابق خاتون نے اپنا پولیس کارڈ دکھایا جس کی تصدیق کی گئی تو وہ جعلی نکلا جس کے بعد جعلی خاتو پولیس آفیسر بننے والی خاتون کو لیڈی پولیس کی مدد سے حراست میں لیکر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا پولیس کے مطابق یہ خاتون ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں اپنا جعلی تعارف کراکے کئی وزٹ بھی کئے بالآخر پکڑی گئی خاتون کے ساتھی کو بھی حراست میں لے لیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں