159

پریس ریلیز پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 1936کلوگرام اعلی کو الٹی کی چرس برآمد مورخہ 13مئی2023: پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ادراے سے اطلاع ملی

پریس ریلیز
پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،
1936کلوگرام اعلی کو الٹی کی چرس برآمد
مورخہ 13مئی2023: پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ادراے سے اطلاع ملی کہ گوادر(بلوچستان) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے ایک تفصیلی منصوبہ بنایا اور 02 آفیسرزسمیت17جوانوں پر مشتمل موبائل گشت پارٹیاں تشکیل دیں۔ دوران سرچ گوادرکے جنرل ایریاکلڈان جھل کے مقام پر جھاڑیوں چھپائی گئی1936 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی جو کہ بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں تقریباً 32.3 ملین ڈالر ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔
واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں