196

دبئی(عارف محمود قریشی اوورسیز بیورو چیف)مشہور و معروف حسینی اعوان ہارس کلب شارجہ کی شاندار فتح کے موقع پر یواےای میں مقیم سرگودھا کی معروف

دبئی(عارف محمود قریشی اوورسیز بیورو چیف)مشہور و معروف حسینی اعوان ہارس کلب شارجہ کی شاندار فتح کے موقع پر یواےای میں مقیم سرگودھا کی معروف سماجی شخصیات رفاقت علی، محمد ذوہیب، عادل نذیر سمیت راجہ رضوان حسین، حاجی کوثر عباس، غضنفر منہاس، ذوہیب فیروز، عارف محمود قریشی اور چوہدری وسیم اکرم نےحسینی اعوان ہارس کلب شارجہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ملک تصدق حسین اعوان سے ان کے انٹرنیشنل سٹی والے آفس Russia-W4 میں خصوصی ملاقات کے ساتھ مبارکباد پیش کرتے ہوۓکہا کہ یہ نہ صرف چکوال بلکہ پورے پنجاب اور پاکستان کے لیے باعث فخر اور اعزاز کی بات ہے۔وفد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ آپ عرصہ دراز سے مختلف ذرائع کے ساتھ پاکستانی عوام کی جو خدمت کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ نیزہ بازی ایک سنسنی خیز کھیل ہےجسے کھیلنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔انہوں نے ملک تصدق حسین اعوان اور راجہ عاطف ظہور پرنس آف بھون کی نگرانی میں بہترین ہارس رائیڈرز تیار کرنے پر بھی مبارکباد پیش کی۔ملک تصدق حسین اعوان اور راجہ عاطف ظہور پرنس آف بھون نے کہا کہ نیزہ بازی کی دنیا میں بلاشبہ اپنا اور اپنے وطن عزیز کا نام روشن کرنا ہی ان کا نصب العین ہے۔وفد سے اظہار خیال کرتے ہوۓ دونوں نے کہا کہ عوام الناس کی خدمت کے لیے ہمارے بزنس ایمپائر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں بس ہمارا مقصد،مشن اور دلی دعا ہے کہ ہمارے ملک پاکستان کا نام عالمی دنیا میں ہمیشہ سربلند رہے اور ہر ملک کی سرزمین پر ہمارے ملک کے کھلاڑی عظیم فتح کا جھنڈا لہراتے رہیں آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں