124

آگ لگ گئی،خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

آگ لگ گئی،خاتون سمیت 2 افراد جاں بحقخیرپور کے قریب کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی، حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ٹنڈو مستی اور خیرپور کے درمیان کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر 4 میں آگ لگ گئی، حادثے میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہوئے۔
ڈی سی او ریلوے محسن سیال کے مطابق خاتون چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے پر زخمی ہونے کے بعد چل بسی جبکہ ایک شخص بوگی کے اندر ہی جھلس کر چل بسا جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں نے متاثرہ بوگی سے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں، ریلوے عملہ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی، ٹرین حادثے کے دوران 4 بجے لاپتا ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
ڈی ایس ریلویز کے مطابق چلتی ٹرین کی بوگی نمبر 4 میں آگ لگنے کے بعد ٹرین کو بر وقت روک دیا گیا، متاثرہ بوگی کو الگ کر کے ٹرین خیرپور روانہ کر دی گئی جبکہ دوسرا انجن منگوا کر ٹرین کے پچھلے حصے کو گمبٹ روانہ کیا جائے گا۔
حادثے کے باعث اپ ٹریک معطل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں