265

دبئی(عارف محمود قریشی اوورسیز بیورو چیف)چکوال کےمنفرد شاہینوں نےحسینی اعوان ہارس کلب کی طرف سےنیزہ بازی کا میدان مار لیا ہے۔چکوال سمیت پورے پاکستان اور یواےای

دبئی(عارف محمود قریشی اوورسیز بیورو چیف)چکوال کےمنفرد شاہینوں نےحسینی اعوان ہارس کلب کی طرف سےنیزہ بازی کا میدان مار لیا ہے۔چکوال سمیت پورے پاکستان اور یواےای کی کمیونٹیز کی طرف سے زبردست مبارکباد اور خراج تحسین پیش کی گئی۔تفصیلات کے مطابق القدرہ دبئی میں عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر یو اے ای ٹینٹ پیگینگ کمیٹی کی طرف سے مقابلہ نیزہ بازی کا انعقاد کیا گیا جس میں متحدہ عرب امارات کی 13 ٹیموں نے شرکت کی۔چکوال کی نمائندگی حسینی اعوان ہارس کلب کے ایم ڈی ملک تصدق حسین اعوان اینڈ سنز اور راجہ ظہور بھون اینڈ سنز ہارس کلب نے کی۔تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل ڈاکٹر محمد عیسی تھے جبکہ زمزم الیکٹرونکس سے چھوٹے بھائی بڑے بھائی اور مولانا عثمان نےبھی خصوصی شرکت کی۔ملک تصدق حسین اعوان کےحسینی اعوان کلب نے اوّل،ٹیم بُدیب نے دوسری جبکہ ایس بی ایچ اصطبل ابوظہبی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔دیگر مہمانان گرامی حضرات میں راشد المزروعی، مفتح الحراسی، خالد القرانی، عبداللہ سلیمانی، عبداللہ لطیف الحمدی، علی المزروعی شامل تھے۔نیزہ بازی کے اس عید فیسٹیول میں چکوال سمیت متحدہ عرب امارات میں رہنے والے دیگر شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب شام 6 بجے شروع ہوئی اور رات 11 بجے تک جاری رہی۔القدرہ دبئی میں نیزہ بازی کے اس پورے میدان کو متحدہ عرب امارات کےپرچم اور دیگر جھنڈوں سے سجایا گیا تھا۔نیزہ بازی کا یہ مقابلہ دیکھنے کے لیے امارات میں موجود پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے شائقین بھی شامل تھے۔جشن نیزہ بازی مقابلوں کا انعقاد کروانےکے لیے یواےای ٹینٹ پیگینگ کمیٹی میں شامل نعیم زرگر، ملک تصدق حسین اعوان، راجہ عثمان، شانی خان، راجہ ظہور بھون،سلیم احمد، احمدسعید، مناظر علی رانجھا، ملک آصف اعوان پرنس آف بوچھال، راجہ رضوان حسین، سہارا ٹیم کے ممبر عمران عباس اور چوہدری وسیم اکرم نے کلیدی کردار ادا کیا۔تقریب کے دوران ملک تصدق حسین اعوان، راجہ عاطف ظہور پرنس آف بھون اور ذیشان شانی مدروٹہ نے کہا کے ہم اپنی مٹی سے جُڑے لوگ ہیں۔پھوٹوہار کی ثقافت (نیزہ بازی) کو بیرون ملک میں بھی متعارف کروانے اور پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔بلخصوص راجہ عاطف ظہور بھون نے کہا کہ چکوال سمیت تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ جن کے تعاون کے بغیر اتنا کامیاب پروگرام ممکن نہیں تھا اور انشاءاللہ ہم اپنی نگرانی میں مزید اس رجحان کو تقویت دیتے ہوۓ یواےای حکام اور اپنے چکوالی بھائیوں سمیت پوری اوورسسیز پاکستانی کمیونٹی کے دلوں کو جوش اور ولولے کے ساتھ گرمایا کرینگے۔مقابلوں کے اختتام پرتقسیم انعامات کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات اور میڈلز سے نوازا گیا جبکہ مہمانان گرامی حضرات بھی اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔آخر میں اناؤنسر نےتمام حاضرین سے یواےای اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگوا کر حب الوطنی کا ثبوت پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں