بھکر
پسند کی شادی نہ ہونے کا رنج ، کزن نے دلہن بنی چچا زاد کو قتل کر دیا ۔ قتل اور خودکشی کی افسوسناک واردات سے اہل علاقہ سوگ میں ڈوب گیا ۔
نواحی علاقہ بھڈے والا میں مسلح شخص نے دلہن کو گولی مار کے خود کشی کر لی، عدنان نامی مسلح شخص موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ جویریہ اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی، جانبحق ہونے والے لڑکا اور لڑکی کزن تھے لڑکی کے گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی، خود کشی کرنے والے عدنان کی لاش بھی اسپتال منتقل کردی گئی ، قاتل اور مقتولہ آپس میں کزن ، پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے ، لڑکے کا والد رضا مند نہ تھا ، لڑکی کی آج رخصتی تھی ، شادی والا گھر ماتم میں تبدیل ، علاقہ سوگ میں ڈوب گیا ۔ پولیس کے مطابق دہرے قتل کی واردات بمقام خان آباد بھڈے والا موضع ڈگر کوٹلی شمالی تحصیل منکیرہ علاقہ تھانہ منکیرہ میں ہوئی ۔
مسمی محمد عدنان ولد محمد رفیق قوم ذرانی بلوچ سکنہ گامے گوڈے والا نے جویریہ بی بی دختر احمد نواز قوم ذرانی بلوچ سکنہ خان آباد بھڈے والا کے گھر گیا اور مسمات جویریہ بی بی بعمر 20/21سال جسکی امروز محمد سانول ولد شیر زمان قوم ذرانی کے ساتھ رخصتی تھی اور سٹیج پر موجود تھی اسکو سر میں 30بور پسٹل سے 2فائر کۓ جس سے مذکوریہ فوت ہوگئ ہے جبکہ محمد عدنان مذکورہ نے موقع پر اپنے سر میں بھی فائر کرکے خودکشی کرلی جو کہ موقع پر جاں بحق ہوگیا.
وجہ عناد مذکورہ عدنان متوفی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا انکار پر قتل کردیا.مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے
رپورٹ شفانہ کرائم رپورٹر پنجاب