197

جہلم(عارف محمود قریشی اوورسیز بیورو چیف)اللہ کریم کا جتنا شکر بجا لاؤں کم ہوگا۔آج الحمداللہ بفضل خدا اور اپنے بزرگوں کی دعاؤں سے مجھے برینڈ نیو 2023 ماڈل کی الٹس کرولہ

جہلم(عارف محمود قریشی اوورسیز بیورو چیف)اللہ کریم کا جتنا شکر بجا لاؤں کم ہوگا۔آج الحمداللہ بفضل خدا اور اپنے بزرگوں کی دعاؤں سے مجھے برینڈ نیو 2023 ماڈل کی الٹس کرولہ کار ڈاؤن پیمنٹ اور آسان اقساط کے ساتھ مل گئی ہےجس کی مجھے بہت کم اُمید تھی۔ان خیالات کا اظہار نوگراں شریف کےرہائشی سماجی اور سیاسی کارکن مرزا اشرف بیگ نے دبئی میں مقیم ہمارے نمائندےسےبذریعہ ٹیلی فون کال پر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے میں اسی کوشش میں تھا کہ مجھےکرولہ برانڈ نیو کار مل جاۓ جسے میں صرف اور صرف اپنے اور اپنی فیملی کے ذاتی استمعال کے لیے رکھوں مگر مختلف بنکوں کی مشکل ترین پالیسی اور شرائط کی وجہ سے یہ دیرینہ خواہش دل میں ہی پنہاں رہی ہے۔آج کا دن، یہ آنے والا ماہ رمضان الکریم کا مبارک اور برکتوں والا مہینہ میرے لیے بہت خوش آئند ثابت ہوا ہے۔بے شک یپ سب میرے رب کریم رحیم اور بزرگوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ آج میں اس خوبصورت کار کا مالک بن گیا ہوں کیونکہ بے شک انسان جس بھی نیک مقصد کا پختہ ارادہ کر لیتا ہے تو کامیابی اس کا مقدر بنا دی جاتی ہے۔انہوں نےمزید کہا ہے کہ میں اپنے ان تمام مخلص احباب اور پُرامن واٹس اپ گروپ نوگراں شریف کے تمام معزز ممبران کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔اللہ کریم میرا اور سب کا حامی و ناصر رہے آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں