116

لاکھڑا درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے، جس پر محکمے کے حکام نے قانونی کارروائی کی بجائے تاحال چپ سادھ رکھی ہے۔*

*لاکھڑا درختوں کی کٹائی کا سلسلہ جاری ہے، جس پر محکمے کے حکام نے قانونی کارروائی کی بجائے تاحال چپ سادھ رکھی ہے۔*

*سوال یہ ہے کہ لاکھڑا جو پہلے ہی شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، اگر یہاں اتنی بڑی تعداد میں درخت کاٹے گئے تو ماحولیات پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے؟*

*شجرکاری موسمیاتی تبدیلیوں کیخلاف بڑی ڈھال تصور کی جاتی ہے مگر لاکھڑا کی صورتحال یہ ہے کہ ہرے بھرے درخت بے دریغ کاٹے جارہے ہیں*

*لاکھڑا:-تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کیجانب سے پلانٹ فار پاکستان منایا جاتا ہے تو دوسری جانب محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے جنگلات کی بے دریغ کٹائی عروج پر پہنچ گئی سوچا جائے تو درخت زندگی کو بحال رکھتے ہیں۔ یہ ہمیں وہ صاف ہوا فراہم کرتے ہیں جس سے ہم سانس لیتے ہیں، ٹھنڈی چھاؤں دیتے ہیں جس کے تلے ہم بیٹھتے ہیں اسی طرح قیمتی درختوں کی کٹائی جاری رہی تو لاکھڑا کو میدانی علاقے میں تبدیل ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا درختوں کے دلکش نظارے،خوبصورت موسم،چاروں جانب پھیلی ہریالی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے،محکمہ جنگلات کی کارکردگی اور جنگلات کی حفاظت کے حکومتی دعوے سوالیہ نشان بن گئے لاکھڑا کے عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلات کی بے دریغ کٹائی میں ملوث افراد اور محکمہ جنگلات کے ذمہ داران کیخلاف سخت نوٹس لیکر ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔_*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں