197

جہلم(عارف محمود قریشی اوورسیز بیورو چیف)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن III سید خرم علی کے دورہ جہلم

جہلم(عارف محمود قریشی اوورسیز بیورو چیف)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن III سید خرم علی کے دورہ جہلم آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور آر پی او نے پولیس لائنز جہلم میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھانے کے بعد شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔آر پی او نے پولیس لائنز میں نرسری کا افتتاح کیا اور پودا بھی لگایا۔آر پی او سید خرم علی نے جہلم کے افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موثر کریک ڈاؤن اور تمام اہم تنصیبات کی سیکورٹی کا ازسرنو جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ تمام اقدامات کو عملی جامہ پہنایہ جاۓ۔تھانہ کی سطح پر عوام الناس کو فوری انصاف کی فراہمی، میرٹ اور قانون کی بالادستی سمیت بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ڈی آئی جی راولپنڈی۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی کی جہلم آمد پر سابقہ ڈی پی او جہلم ڈاکٹر فہد احمد خان و دیگر افسران نےان کا پرتپاک استقبال کیا۔آر پی او نے بعد ازاں ڈی پی او جہلم دفتر میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا، میٹنگ میں ڈی پی او جہلم ڈاکٹر فہد احمد خان، ایس پی انوسٹی گیشن جہلم ڈاکٹر انعم فریال سمیت ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی او ز اوز اوایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ڈی پی او جہلم اور ایس پی انوسٹی گیشن نے جرائم کی مجموعی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری آپریشن کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔آر پی او نے دوران میٹنگ شرکاء کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف موثر انداز میں کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے،سنگین مقدمات کی تفتیش سپروائزری افسران اپنی نگرانی میں عمل میں لاتے ہوئے جلد یکسو کریں،منشیات فروشوں کیخلاف جاری آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے،تمام اہم تنصیبات کی سیکورٹی کا ازسرنو جائزہ لیتے ہوئے اضافی نفری لگائی جائے اور تمام افسران اپنے علاقہ میں موثر گشت کو یقینی بناتے ہوئے سرپرائز چیکنگ کو یقینی بنائیں،ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، پتنگ فروشوں اور پتنگ بازی میں ملوث عناصر کیخلاف موثر کارروائی عمل میں لائیں،آر پی او سید خرم علی نے مزید کہا کہ تھانہ کی سطح پر عوام الناس کو فوری انصاف کی فراہمی، میرٹ اور قانون کی بالادستی سمیت بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے حال ہی میں ٹرانسفر ہونے والے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور یہ اُمید ظاہر کی کہ وہ بھی سابقہ تمان ڈی پی اوز کی طرح جرائم کے خاتمہ کے لیے بھرپور کوشش کریں گے اور ضلع جہلم کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں