114

خبر شامل کرتے ہیں گورنمنٹ گرلز انٹر کالج منگلا ہملٹ سے رپورٹ کرہے ہیں چوہدری عتیق گوہر آج مؤرخہ 05 فروری یوم یکجہتی کشمیر تقریب کا انعقاد کیا گیا

خبر شامل کرتے ہیں گورنمنٹ گرلز انٹر کالج منگلا ہملٹ سے رپورٹ کرہے ہیں چوہدری عتیق گوہر آج مؤرخہ 05 فروری یوم یکجہتی کشمیر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل ادارہ و سٹاف کے ساتھ طالبات نے بھی پر جوش طریقے سے شرکت کی
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول سے کیا گیا پرنسپل صاحبہ نے دن کی مناسبت سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے عین مطابق تاریخ کشمیر کے لیے شہداء کی لازوال قربانیوں اور جذبہ حق خودارادیت کے لیے نئے عزم و جذبہ کا اعادہ کیا کہ اقوام متحدہ قراردادوں و وعدوں کے مطابق 05 اگست 2019ء کے غیر منصفانہ بلیک ایکٹ کو فوری ختم کروا کے کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا اختیار دے۔بعد ازاں جملہ سٹاف و طالبات نے پاکستان و کشمیر کے ملی نغمے و قومی ترانے پڑھے اور وطن عزیز کی سلامتی و ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور یکجہتی کشمیر کے لیے اپنے ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی
یوم یکجہتی کشمیر کی تاریخی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے طالبات نے موضوع کی مناسبت سے پر جوش تقاریر کیں انٹر میڈیٹ سال اول کی طالبہ سویرا یاسر نے کہا کہ ہم کشمیری 75 سالوں سے تحریک آزادی کشمیر کے لیے آر پار عملی جد و جہد جاری رکھے ہوئے ہیں ان شاءاللہ ایک دن ہم کشمیری آزادی حاصل کر کے رہیں گے اوچھے بھارتی ہتھکنڈے ہمیں تکمیل پاکستان سے نہیں روک سکتے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں