کراچی میں ڈپٹی کمشنر کیماڑی سے عوام کی پر زور اپیل رائس گھوٹھ میں سیاسی و سماجی شخصیات اور سیول سوسائٹی کے لوگوں نے اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہاں پر غیر قانونی طور پر چلنے والی فیکٹریوں کو بند نہیں کروایا گیا تو مزید اموات کے چانس ہوسکتےہیں گلے کی خراش اور خرابی بخار آنکھو میں دھواں کی وجہ سے درد جو کہ موت کا سبب بنتا جارہا ہے
*غیر قانونی سکہ بنانے والی فیکٹری سمیت ٹائروں کو جلا کرکیمیکل ملا کر تیل بنانے والی فیکٹری ضلع کیماڑی رئیس گوٹھ میں قائم غیر قانونی فیکٹریوں سے زہریلے مادے کا اخراج جاری*
*شام ڈھلتے ہی زریلی مادے کا اخراج ہونا شروع ہو جاتا ہے علاقائی عوام پریشان کوئی پرسان حال نہیں*
*
*
*ذرائع ابلاغ کی جانب سے بھی ملنے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیماڑی میں پراسرار بیماری پھیل گئی ایک ماہ کے دوران 20 سے زائد اموات دو ہفتوں کے دوران 16 بچے جاں بحق ہو چکے ضلع کیماڑی کے رئیس گوٹھ میں قائم غیر قانونی سکہ بنانے والی فیکٹری سمیت ٹائروں کو جلا کر
کیمیکل ملا کر تیل بنانے والی فیکٹریوں سے زہریلے مادے کا اخراج شام ڈھلتے ہی اخراج ہونا شروع ہو جاتا ہے علاقائی عوام پریشان کوئی پرسان حال نہیں کے اداروں کی خاموشی عوامی زندگیاں نگل نے لگی
تفصیلات کے مطابق
رئیس گوٹھ میں قائم ان فیکٹریوں میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں کوئی این او سی نہیں مگر سوال اپنا نشان چھوڑ جاتا ہے کہ محکمہ ماحولیات سندھ خاموش کیوں ؟کیا وہ ان کو بند کرانے کی سکت نہیں رکھتے یا تو پھر وہ اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ جس طرح پرسرار بیماری کی وجہ سے دیگر اضلاع میں اموات ہوئی رئیس گوٹھ میں بھی اس طرح کا کوئی واقعہ رونما ہو تو پھر ہم یہ فیکٹری بند کروائیں عوامی حلقوں کا ان تمام تر معاملات پر وزیر اعلی سندھ چیف سیکرٹری سندھ سیکرٹری ماحولیات آئی جی سندھ ایڈیشنل آئی جی سندھ ڈی سی کیماڑی سمیت ایس پی کے ماڑی سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر غیر قانونی کام کو بند کروا کر کسی المناک سانحہ کو جنم لینے سے روکا جائے