*پریس ریلیز*
*پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام*
پاکستان کوسٹ گارڈ زپاکستان کی ساحلی پٹی میں غیرقانونی اشیاء اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام میں اپنا کردار مسلسل ادا کر رہاہے۔پاکستان کوسٹ گارڈزکے جوانوں کی دن رات کی کاوشوں سے سالانہ ملکی قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچا ہے
البتہ مفاد پرست عناصر اخبار اور سوشل میڈیا پر پاکستان کوسٹ گارڈزکا
نام غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے اس کی مزمت کی ہے
اور تمام لگائے جانے والے
الزامات کو مسترد کیاہے
پاکستان کوسٹ گارڈز غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث افراد کی حوصلہ شکنی کرتا ہے اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے
۔
پاکستان کوسٹ گارڈزکا کہنا ہے کہ غیر قانونی کام کرنے والوں کے لے ہمارا کھلا چیلنج ہے کہ ہم ایسے لوگوں کو قانون کے شکنجے میں جکڑ کر رکھ دیں گے
اور
عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور جائز کاروبار میں عوام کے ساتھ مکمل تعاون
کریں گے
۔پاکستان کوسٹ گارڈز
غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا تاکہ وطن عزیز کو منشیات اور اسمگلنگ سے
پاک کیا جا سکے