141

پریس ریلیز* *انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی ساؤتھ زون کراچی* *تاریخ: 2023-01-20* _____________________________________ *چائنیز باشندے سے سرقیدہ رقم 8 لاکھ روپے،

*پریس ریلیز*
*انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی ساؤتھ زون کراچی*
*تاریخ: 2023-01-20*
_____________________________________

*چائنیز باشندے سے سرقیدہ رقم 8 لاکھ روپے، لیب ٹاپ، موبائل فون دیگر ضروری کاغذات برآمد*

جناب ڈی آئی جی ساؤتھ زون عرفان بلوچ صاحب کے خصوصی احکامات پر جناب ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی شمائل ریاض ملک صاحب کی سربراہی میں تشکیل کردہ تفتیشی ٹیم کی کامیاب کاروائی

چائنیز باشندے سے چوری کی گئی رقم، لیب ٹاپ، موبائل فون اور دیگر کاغذات ملزم کی نشاندھی پر برآمد کر کے چائنیز باشندے کے حوالے کر دیئے گئے

مورخہ 2023-01-11 کو چائنیز باشندے مسٹر Gaoxiongiie نے کراچی کے علاقے سی ویو سے ایک سفید کرولا کار بطور ٹیکسی بک کی

چائنیز باشندہ مذکورہ کار میں تھانہ ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے کے ساحل پر پہنچا اور سیر و تفریح کیلئے ساحل پر چلا گیا جبکہ ٹیکسی میں اپنا بیگ چھوڑ گیا

بیگ میں چائنیز باشندے کے 1 لاکھ روپے نقد، ایک لیب ٹاپ، ایک موبائل فون، ایک پاسپورٹ، ویزا کارڈ اور چائنیز شناختی کارڈ موجود تھے جو کار کا نامعلوم ڈرائیور لے کر فرار ہوگیا تھا جبکہ ملزم نے چائنیز شہری کے کریڈٹ کارڈ کو استعمال کر کے 7 لاکھ روپے نکال لئے تھے

واردات کا مقدمہ الزام نمبر 07/2023 بجرم دفعہ 379 ت پ نامعلوم ملزم کے خلاف تھانہ ماڑی پور میں درج کیا گیا

تفتیشی ٹیم نے تکنیکی ذرائع کی مدد سے واردات میں ملوث ملزم قادر بخش ولد باسط کو گرفتار کیا تھا

ملزم کو چائنیز شہری نے عدالت میں شناخت پریڈ کے دوران کامیابی سے شناخت کرلیا

چائنیز شہری نے چوری کیا گیا تمام سامان اور نقد رقم کی برآمدگی اور حوالگی پر سندھ پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سندھ پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور بھرپور تعاون کو سراہا

شمائل ریاض ملک
ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی ساؤتھ زون کراچی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں