*بریکنگ نیوز*
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کلیکٹو ریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کا بحیر عرب کے پانیوں میں گزشتہ پانچ دنوں کے اندر مسلسل تین انسدادِ منشیات کارروائی
*3 کشتیوں سے27 کلو گرام ہیروین اور 1460 کلو چرس برآمد، *تر جمان پی ایم ایس اے*
*تینوں کشتیوں سے ضبط شدہ منشیات کی مالیت تقریباً 3 ارب روپے بتائی جاتی ہے*،
*تر جمان پی ایم ایس اے*
ایک کشتی کے سمگلروں نے پی ایم ایس اے کے جہاز کو دیکھتے ہی اپنی کشتی کو آگ لگا کر سمندر میں چھلانگ لگا دی،
*ترجمان پی ایم ایس اے*
تمام سمگلروں کو جنہوں نے سمندر میں چھلانگ لگائی انھیں بحفاظت بچا لیا گیا اور منشیات کو قبضے میں لے لیا گیا۔ *ترجمان پی ایم ایس اے*
تینوں کشتیوں میں موجود تمام 15سمگلروں کو حراست میں لے لیاگیا، *تر جمان پی ایم ایس اے*
تمام سمگلروں اورمنشیات کو کراچی پہنچا دیا گیا، *تر جمان پی ایم ایس اے*
گزشتہ تین ہفتوں میں دونوں اداروں کا مشترکہ چوتھا آپریشن ہے جس میں اب تک 8 ارب مالیت کی منشیات اور 21 اسمگلروں کو حراست میں لیا گیا، *ترجمان پی ایم ایس اے*
اسمگلروں اورمنشیات کو مزید تفشیش اور قانونی کاروائی کے لیےکلیکٹو ریٹ آف کسٹمزانفو رسمنٹ کراچی کے حوالے کر دیا گیا، *ترجمان پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی*