157

*حب(رپورٹ: اصغر علی سومرو) پاک سر زمین پارٹی کے سینئر رہنما میر اکرم بلوچ آوارنی کی قیادت میں پاک افواج کی حمایت میں شاندار ریلی نکالی گئی۔* *ریلی بلدیہ

*حب(رپورٹ: اصغر علی سومرو) پاک سر زمین پارٹی کے سینئر رہنما میر اکرم بلوچ آوارنی کی قیادت میں پاک افواج کی حمایت میں شاندار ریلی نکالی گئی۔*
*ریلی بلدیہ ریسٹ ہاؤس حب سے، شہر کے مختلف جگہوں سے ہوتی ہوئی نظر چورنگی حب میں جلسے کی صورت اختیار کر گئی۔ ریلی میں محب وطن پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتہوں میں پلے کارڈز اور پاکستانی سبز ہلالی پرچم اٹھائے رکھے تھے۔ ریلی پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ ریلے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میر اکرم بلوچ آوارنی نے کہا کہ پاک فوج ہمارے قوم کے ہیرو ہیں۔ پاک فوج کی ملک پاکستان اور عوام کی سالمیت کے لیے لازوال قربانیاں ہیں۔ پاک فوج سرحدوں پے جاکے اپنی جانوں کی قربانیاں دیکے اپنے بچوں کو یتیم کرتے ہیں لیکن اپنی پاکستانی قوم کے بچوں کو یتیمی سے بچاتے ہیں۔ اس موقع پر سید لال شاہ دوپاسی، میر جیئند ساجدی، احمد خان مگسی، تحریک جوانان پاکستان حب لسبیلہ کے پریس سیکریٹری دیدار لھر بلیدی، قائم علی جمالی، کریم لالا لھر بلیدی، عبدالحئی مگسی اور شہر کے مختلف معززین نے شرکت کی۔*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں