147

کراچی: کرائم سے متعلق میٹنگ کا انعقاد ایس ایس پی سٹی آفس بغدادی کمپلیکس میں کیا گیا.

*ڈسٹرکٹ سٹی پولیس, ساؤتھ زون کراچی*
*Dated: 19-11-2022*

کراچی: کرائم سے متعلق میٹنگ کا انعقاد ایس ایس پی سٹی آفس بغدادی کمپلیکس میں کیا گیا.

کراچی: میٹنگ کی قیادت ایس ایس پی سٹی *شبیر احمد سیٹھار* نے کی, میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز, ایس ایچ اوز اور ہیڈ محررز نے شرکت کی.

کراچی: ایس ایس پی سٹی نے مختلف مقدمات میں روپوش مفروران/اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہونے والی پیش رفت پر رپورٹ طلب کی اور تمام تھانہ جات کا 4 اور 10 نمبر رجسٹر چیک کیا گیا.

کراچی: ایس ایچ اوز نے سنگین نوعیت کے ہونے والے مقدمات پر ایس ایس پی سٹی کو رپورٹ پیش کی.

کراچی: چائنیز کی رہائش گاہوں/دکانوں میں CCTV انسٹالیشن بمعہ Back Up سے متعلق ہدایات دی گئیں, اس بات کو یقینی بنائیں کے ہر چائنیز کے ساتھ سیکیورٹی گارڈز ہمہ وقت موجود ہوں.

کراچی: منشیات سپلائرز, اسٹریٹ کریمنلز/گٹکا/ماوا سپلائرز کیخلاف ہونے والے ایکشن پر کارکردگی کو سراہا اور ہدایت کی کہ ہر ہفتہ میں کم از کم 3 سے 4 ٹارگٹڈ آپریشن/ریڈ کریں اور مطلوب ملزمان کو گرفتار کریں.

کراچی: جاری کردہ IR لسٹ کے مطابق منشیات فروشوں/گٹکا/ماوا سپلائرز کیخلاف کریک ڈاؤن کریں اور مطلوب عدم گرفتار منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے رپورٹ پیش کریں.

کراچی: ایس ایس پی سٹی نے گذشتہ ہفتہ ہونے والی کارروائیوں پر رپورٹ طلب کی اور ہدایت کی کہ کاروائیوں کو مزید تیز کیا جائے.

کراچی: Robbery with Injury پر ہونے والی پراگریس پر رپورٹ طلب کی اور ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفرِ کردار تک پہنچائیں.

کراچی: رابری/ڈکیتیوں کی CCTV Collection کو یقینی بنائیں اور ڈکیتیوں میں ملوث ملزمان کو CCTV فوٹیجز کی مدد سے ٹریس کریں اور ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کریں.

کراچی: موٹر سائیکل پارکنگ میں CCTV انسٹال کئے جائیں اور پارکنگ کے اطراف میں پیٹرولنگ کو بڑھایا جائے تاکہ موٹر سائیکل لفٹنگ/چوری کو کنٹرول کیا جا سکے.

کراچی: CPLC سے موٹر سائیکل چوری/چھیننے کے Figures کو میچ کریں, مزید چوری اور ریکور ہونے والی موٹر سائیکلز کے ڈیٹا کو CPLC آفس جا کر درست کریں.

کراچی: مزید ایس ڈی پی اوز کو ہدایت کیں کہ جو CCTV انسٹال ہوگئے ہیں ان کے فنکشنل ہونے کو یقینی بنائیں, اور مارکیٹ عہدیداروں سے کہیں کے Night Vision کیمرے لگائیں جائیں تاکہ رات کے اوقات میں ہونے والی چوریوں/ڈکیتیوں کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے میں معاون ثابت ہوں.

کراچی: موبائل فون کی خریدوفروخت کی SOP’s پر مارکیٹ عہدیداران سے سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اور چوری کا موبائل بیچنے/خریدنے والوں کے خلاف کاروائیاں کریں اور ان کی مدد سے گینگ بسٹ کریں.

کراچی: مزید ایس ایس پی سٹی نے شاہین فورس, کومبنگ آپریشن, ٹارگٹڈ آپریشن, پیٹرولنگ, اسنیپ چیکنگ, نفری کی ڈئپلائمنٹ اور کارکردگی کے متعلق ضروری اور اہم ہدایات جاری کیں.

کراچی: شاہین فورس پر نئے جوانوں کو لگایا جائے اور ان کی پیٹرولنگ سے متعلق ہدایات جاری کیں, ان کو واکی ٹاکی فراہم کی جائے, بلٹ پروف جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے.

کراچی: ہونے والی تمام تر کاروائیوں پر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ چیک کی جائیگی, کوئی بھی ایس ایچ او بغیر اجازت تھانہ نہیں چھوڑیں گے.

کراچی: CCTV فوٹیجز کی Collection اور Detection پر مزید تیز کام کریں اور CCTV فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کے خلاف کارروائیوں کو کارآمد بنائیں.

کراچی: منشیات فروشوں/سپلائرز کی جاری کردہ IR’s اور لسٹ پر کاروائیوں کو مزید کارآمد بنایا جائے.

*ترجمان*
*ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں