120

آئی جی سندھ غلام نبی میمن* نے *شہید کانسٹیبل نہال ولد ضیاء الحق* کے گھر جاکر انکے اہل خانہ سے تعزیت،ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

*آئی جی سندھ غلام نبی میمن* نے *شہید کانسٹیبل نہال ولد ضیاء الحق* کے گھر جاکر انکے اہل خانہ سے تعزیت،ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

آئی جی سندھ نے شہید کانسٹیبل کے درجات بلندی کی دعا اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے محکمہ پولیس کے لیئے شہید کی خدمات کو سراہا اور تعریف کی۔

ویسٹ اور سائوتھ زونز کے ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز ویسٹ اور کیماڑی کے علاوہ دیگر سینئر افسران بھی انکے ساتھ تھے۔

شہید کے ورثاء خود کو کبھی تنہا نہ سمجھیں سندھ پولیس انکے ساتھ ہے۔آئی جی سندھ

عوام کے جان و مال کی سلامتی کے لیئے اپنی قیمتی جانوں کو قربان کرنیوالے سندھ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں۔غلام نبی میمن

شہداء کے کارہائے نمایاں سندھ پولیس کی تاریخ کا سنہرا باب بن چکے ہیں۔غلام نبی میمن

محکمہ سندھ پولیس شہداء کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود جیسے اقدامات میں انتہائی سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے۔آئی جی سندھ

آئی جی سندھ نے ڈی آئی جیز کی سربراہی میں شہداء کے ورثاء کے لیئے سندھ کی سطح پر شہید ریکروٹمنٹ کمیٹیز بنانیکا اعلان کردیا۔کمیٹی کے ممبران میں ضلعی ایس ایس پیز شامل ہیں۔

واضح رہیکہ 45 سالہ کانسٹیبل نہال ولد ضیاءالحق مورخہ 19 اکتوبر 2022 بمقام بڑا بورڈ تھانہ پاک کالونی کی حدود میں فرائض منصبی کی ادائیگی/ عوام کے جان مال کا تحفظ کرتے ہوئے ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران شہید ہوا تھا۔شہید کانسٹیبل بسم اللہ کالونی اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں