141

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس* *مورخہ : 29 اکتوبر 2022* *بلال کالونی پولیس نے 100 سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کے 3 کارندے گرفتار کر لیے


*ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس*

*مورخہ : 29 اکتوبر 2022*

*بلال کالونی پولیس نے 100 سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کے 3 کارندے گرفتار کر لیے*

کارروائی ٹیکنیکل بنیادوں اور CCTV فوٹیج کی مدد سے کی گئی

ملزمان کا 100 سے زائد دوکانوں اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا انکشاف

گرفتار ملزمان میں *خادم عرف لنگڑا* ، *اعظم کمانڈو* اور *نعیم بکک* شامل

خادم عرف لنگڑا گروہ کا سرغنہ ہے اور خیرپور سندھ سے وارداتوں کے لئے کراچی آتا ہے

ملزمان نے بلال کالونی کی حدود میں کرائے پر ایک کوارٹر لیا ہوا تھا جہاں سے نیٹ ورک آپریٹ کررہے تھے

نعیم بکک اور اعظم کمانڈو دیگر ساتھی ملزمان کے ساتھ ملکر اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتے تھے

گرفتار ملزمان دورانِ واردات مزاحمت پر فائرنگ بھی کرتے تھے

ملزمان کوارٹر سے شراب کا نشہ کرکے واردات کرنے نکلتے تھے اور واردات کے بعد واپس کوارٹر میں لوٹے ہوا مال آپس میں بانٹا کرتے تھے

ملزم خادم لنگڑا اور اعظم کمانڈو چھینے ہوئے موبائل فون اپنے ساتھ لے جاتے اور بلاک موبائل فون سافٹویئر کے ذریعے کھلواکر فروخت کرتا تھے

ملزمان اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہوچکے ہیں

دورانِ گرفتاری ملزمان کے قبضے سے 20 سے زائد چھینے ہوئے موبائل فون، 4 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین 15 راؤنڈز، 12 ہزار روپے نقد اور 1 125 موٹر سائیکل برآمد

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

*ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں