دوران فرائض باڈی کیمرے کے استعمال کے اقدامات کیئے جائیں۔آئی جی سندھ
شہریوں کے جان و مال تحفظ کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔غلام نبی میمن
کراچی13،ستمبر 2022:-
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی پولیس آفس میں اعلیٰ سطحٰی اجلاس کے دوران امن وامان کی موجودہ صورتحال اور انسداد جرائم کے سلسلے میں پولیس حکمت عملی اور لائحہ عمل کا خصوصی حوالہ جات پر مشتمل دی جانیوالی بریفنگ کے تحت جائزہ لیا اور مذید ضروری ہدایات جاری کیں۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ زونل اور ضلعی سطح پر پیٹرولنگ پلان تیار کی جائے جسکے تحت پیٹرولنگ،پکٹنگ اور اسنیپ چیکنگ کو انتہائی فول پروف بنایا جائے۔علاوہ پولیس ڈپلائمنٹ کو نمایاں مقام پر یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ انویسٹی گیشن کے مجموعی امور و اقدامات کو مذید تقویت دیکر ان میں نمایاں بہتری لائی جائے جبکہ گرفتار ملزمان سے برآمد شدہ اسلحہ کی باقاعدہ چھان بین تحقیقات کرکے پتہ لگایا جائے کہ اسلحہ کی شہر میں آمد اور ملزمان تک ترسیل کے ذرائع کیا ہیں تاکہ باقاعدہ نشاندھی کے تحت قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جاسکے۔
آئی جی سندھ نے زونل ڈی آئی جیز کو ہدایات دیں کہ ڈکیت ملزمان، رہزنوں اور منشیات فروشوں کے خلاف منظم اور مربوط کریک ڈاؤن کو ضلعوں اور تھانہ جات کی سطح پر انتہائی ٹھوس اور مؤثر بنایا جائے اور اس ضمن میں ضلعی ایس ایس پیز / انویسٹی گیشن کو اس امر کا پابند بنایا جائے کہ ایسے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کی ناصرف نگرانی کریں بلکہ گرفتار ملزمان سےتفتیش کے جملہ اقدامات کو انتہائی ٹھوس اور نتیجہ خیز بھی بنائیں۔علاوہ اذیں جھوٹے مقدمات کے اندراج پر تمام تر ضروری قانونی کاروائی کو پیش نظر رکھ کر ہر ممکن اقدامات کیئے جائیں۔
غلام نبی میمن نے ہدایات دیں کہ چہلم حضرت امام حسینؓ کی آمد آمد ہے جبکہ کراچی میں بین الاقوامی کرکٹ میچز بھی متوقع ہیں لہذا اس حوالے سے فول پروف سیکیورٹی اور ٹریفک پلان جلد سے جلد ترتیب دیئے جائیں۔
آئی جی سندھ کو دوران ڈیوٹی باڈی کیمرے کے استعمال اور اس کے تحت فیلڈ پولیسنگ کے جملہ امور واقدامات میں مذید بہتری کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسوقت موجود باڈی کیمروں میں سے 464 باڈی کیمرے ٹریفک پولیس،328 کیمرے کراچی پولیس جبکہ ایک باڈی کیمرا سی ٹی ڈی کے ڈسپوزل پر دیا جارہا ہے۔
آئی جی سندھ نے *سی آئی اے کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے شاباش دی* انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایات دیں کہ عمدہ کارکردگی کے حامل پولیس افسران، جوانوں اور دیگر اسٹاف کو نقد انعامات اور اسناد دینے کے حوالے قباقاعدہ سفارشات ترتیب دیکر ارسال کی جائیں جسکا مقصد پولیس افسران قاور ملازمان/اسٹاف کے حوصلوں کو مذید تقویت دینا ہے۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے دوران بریفنگ بتایا کہ شہر میں جرائم کے خلاف مستعد اور چاک وچوبند موٹر سائیکل سوار اہلکاروں پر مشتمل شاہین فورس تشکیل دیدی گئی ہے جو جلد ہی مصروف عمل دکھائی دیگی۔اس موقع پر انہوں نے ڈکیتی رہزنی اور دیگرجرائم پر مؤثر کنٹرول کے حوالے سے ترتیب کردہ لائحہ عمل اور حکمت عملی سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت ایسٹ،ویسٹ، ساؤتھ زونز،سی آئی اے،ایڈمن کراچی،آئی ٹی سی پی او کے ڈی آئی جیز،تمام ضلعی ایس ایس پیز کراچی کے علاوہ اے وی ایل سی،انویسٹی گیشن، ایس آئی یو،اےوی سی سی کے ایس ایس پیز نے بھی شرکت کی۔