کیپٹن محمد اسد گِل نے استقبالیہ دیتے ہوۓ کہا کہ میجر محمد اکرم شہید جنہیں 13 اکتوبر 1963 کو چوتھی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن دیا گیاتھا۔
1971 کی مشرقی پاکستان جنگ کے دوران چوتھی فرنٹیئر فورس رجمنٹ جس کی کمان اس وقت کے کرنل محمد ممتاز ملک نے کی تھی کو ہیلی بلدیہ کے آگے والے علاقے میں رکھا گیا تھا اور 1971 کے دوران مشرقی پاکستان کے ضلع ہیلی کے فارورڈ ایریا میں ایک کمپنی کی کمان کر رہے تھے۔میجر اکرم تعداد اور فائر پاور دونوں میں دشمن کی برتری کے باوجود اپنے سپاہیوں اور ساتھیوں کے ساتھ ملکر کئی حملوں کو بُری طرح ناکام کیا تھا- جس سے دشمن کو زبردست جانی مالی نقصان ہوا۔اپنی ہمت جوش اور ولولہ کے ساتھ دشمن سے مقابلہ کرتے ہوۓ انہوں نے جام شہادت نوش کیا اور بعد میں ان کو پاکستان کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازہ گیا۔کیپٹن اسد گِل نے میجر محمد اکرم شہید کی حالات زندگی پر مزیدمختصر اور جامع روشنی ڈالی ۔
208