ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ)جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام چوٹی زیر ین میں حضورﷺکی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مین چوک سے کلمہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی شرکاءنے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکر شدید نعرہ بازی کی ، ضلعی صدر ڈی جی خان واحد بخش کورائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے فوری طورپر انڈین سفیر کی بے دخل کیا جائے اور انڈیا سے تجارت بند کرکے مصنوعات کا بائیکاٹ کریں ،پاک آرمی اگر اجازت دے تو جماعت اسلامی کے کارکنان بارڈ پار ہوں گے اور گستاخ رسول کا سرقلم کر کے جہنم وصل کریں گے،انہوںنے کہا کہ ہمارا یہ احتجاج حضورﷺسے محبت ہے جو ہماری نجات کا زریعہ بنے گا،شرکاءسے زاہد حسین رمدانی صدر تحصیل کوٹ چھٹہ طاہر طیب ایڈوکیٹ صدر تحصیل ڈیرہ غازی خان مولانا عبد الرحمن چنگوانی امیر چوٹی جناب رب نواز خان بزدار جناب سبحان الحق چنگوانی جناب جلیل خان بغلانی جناب لطیف خان حجبانی جناب بابر خان چنگوانی جناب رحیم بخش خان چانڈیہ جناب بلال خان برڑہ حاجی غلام اکبر کورائی جناب محبوب خان کورائی جناب ماسٹر غلام رسول بزدارنے خطاب کیا اورانڈیا کے خلاف نعرے بازی کی اور انڈین سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا،
156