شہباز شریف پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہیں طارق ستی
جلسے جلوس سے کبھی بھی حکومت ختم نہیں ہوتی معشیت کا نقصان ہوتا ہے رہنما مسلم لیگ ن
کوٹلی ستیاں (ظاہر ستی ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طارق ستی کا کہنا ہے کہ خادم پاکستان شہباز شریف ملک کی معیشت کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے پاکستان انشاءاللہ 2018 سے پہلے والی سپیڈ کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا سابقہ 4 سال ملک کی معیشت کو تحریک انصاف نے تباہ کیا خارجی پالیسی مکمل تباہ کردی جس کی وجہ سے دنیا میں پاکستان تنہا ہوگیا تھا اب جمہوری حکومت ہے جس نے اسمبلی کے اندر قانون کے مطابق عدم اعتماد سے ان کو گھر کی راہ دکھائی اس طرح جلسے جلوس سے حکومت کو فرق نہیں پڑتا لیکن ملک کی معیشت پر برا اثر ہوتا ہے اب پاکستان تحریک انصاف ڈیڑھ سال صبر کرے پھر الیکشن ہوں گے عوام خود فیصلہ کرے گی کہ 4 سال عمران خان کے بہتر تھے یا ڈیڑھ سال شہباز شریف کا کیونکہ ملک کو درپیش مسائل سے صرف مسلم لیگ ن ہی نکال سکتی ہے جس کے لیے پی ڈی ایم کی جماعتوں کے ساتھ مل کر شہباز شریف دن رات محنت کر رہے ہیں
193