اینٹی کرپشن پنجاب ان ایکشن، سرکاری ملازمین سمیت 3 افراد گرفتار۔ 10لاکھ روپے کی ریکوری
شیخوپورہ، ڈی جی خان اور راجن پور میں محکمہ مال، محکمہ انہار کے ملازمین کے خلاف کارروائیاں
شیخوپورہ سے جعلی کورٹ آرڈر تیار کرنے پر ملزم احتشام اللہ گرفتار احتشام اللہ نے سول کورٹ فیروزوالا کے تعمیل کنندہ رضوان صابر کی ملی بھگت سے جعلی کورٹ آرڈر تیار کئے۔
ملزمان نے عدالت کے جعلی “وارنٹ داخل” کے ذریعے احمد نگر میں واقع زمین کا غیر قانونی قبضہ حاصل کرنے کی کوشش کی۔
محکمہ انہار کے رشوت خور سب ڈویژنل ریڈر سجاد حسین اور پٹواری عبدالعزیز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔
ملزمان نے اضافی نہری پانی فراہم کرنے اور تھانہ دجل سے آیف آئی آر ختم کروانے کیلئے رشوت وصول کی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن راجن پور میں مقدمہ درج ، رشوت کے 15 ہزار روپے بھی بر آمد۔اراضی ریکارڈ سینٹر تونسہ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال پر بلڈنگ ڈپارٹمنٹ کے ملازمین کو جرمانہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ناقص تعمیر کے ذمہ دار ملازمین سے مجموعی طور پر 10 لاکھ 77 ہزار روپے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیئے۔
219