231

بریکینگ نیوز شیخوپورہ صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ شہریوں کو صحت مند صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا


شیخوپورہ صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ شہریوں کو صحت مند صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے شہر شیخوپورہ کو صاف ستھرا رکھنے اور شہریوں کو خوبصورت ماحول میں سیر تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر شیخوپورہ کے پانچ بڑے پارکس کی تزٸین و آراٸش کی جارہی ہے۔شیخوپورہ میں مختلف پارکس اور تفریحی مقامات پر تزٸین و آراٸش کے کام کا جاٸزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے صوباٸی وزیر میاں خالد محمود کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ کے پانچوں بڑے پارکس کی تزٸین و آراٸش پر حکومتی خزانے سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا جارہا بلکہ ضلع شیخوپورہ کے انڈسٹری مالکان ان پارکس کی تزٸین و آراٸش کررہے ہیں جس پر حکومت اور ضلعی انتظامیہ اپنے انڈسٹری مالکان کی شکر گزار ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شہر کے پارکس کو بھی اپنا گھر سمجھیں اور ان کی صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
رانا رمضان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں