220

بریکنگ نیوز پاک بحریہ کے تین ریئر ایڈمرلز کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی۔ ترجمان پاک بحریہ

پاک بحریہ کے تین ریئر ایڈمرلز کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی۔ ترجمان پاک بحریہ

ترقی پانے والوں میں وائس ایڈمرل عمران احمد، وائس ایڈمرل نوید اشرف اور وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی شامل۔ ترجمان پاک بحریہ

تینوں افسران پاک بحریہ میں کمانڈ اور اسٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دینے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ

وائس ایڈمرل عمران احمد ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (میٹیریل)، کمانڈانٹ پاکستان نیوی انجینئرنگ کالج اور ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم ٹیکنالوجی کمپلیکس کی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ

وائس ایڈمرل عمران احمد اس وقت ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (پراجیکٹس) کے عہدے پر تعینات ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ

وائس ایڈمرل نوید اشرف کمانڈانٹ پاکستان نیول اکیڈمی، ڈپٹی پریذیڈنٹ نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی اسلام آباد، ڈائریکٹر جنرل (C4I)، نیول سیکرٹری اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ایڈمن) کی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ

وائس ایڈمرل نوید اشرف اس وقت کمانڈر پاکستان فلیٹ کے عہدے پر تعینات ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ

وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کمانڈر پاکستان فلیٹ کے چیف اسٹاف آفیسر، چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکرٹری اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) کے ساتھ ساتھ وزارت دفاع میں اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ

وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اس وقت کمانڈر کراچی کے عہدے پر تعینات ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں