307

خبر شامل کرتے ہیں چونیاں سے جہاں پر غریب مزدور یونین ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورز کاحکومت کے مقرر کردہ ریت فروخت پرچی فیس کے علاوہ بھتہ وصول کرنے پر جگامافیا کے خلاف احتجاج جس پر غریب مزدور یونین اور صدر کرامت علی

خبر شامل کرتے ہیں چونیاں سے جہاں پر غریب مزدور یونین ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورز کاحکومت کے مقرر کردہ ریت فروخت پرچی فیس کے علاوہ بھتہ وصول کرنے پر جگامافیا کے خلاف احتجاج جس پر غریب مزدور یونین اور صدر کرامت علی جٹ چونیاں۔نائب صدر شوکت علی نے اپنی آواز کو بلند کرتے ہوئے ڈسٹرک قصور کی عوام سے اپیل کی کہ اس بھتہ وصول کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھانے میں ہمارا ساتھ دیں صدر کرامت علی جٹ کا ڈسٹرک قصور کی عوام سے مزید کہنا ہے یہ میرے اکیلے کا مسلہ نہیں یہ غریب مزدور یونین کے لوگوں کی آواز ہے اور اس آواز کو بلند کرنے میں ہمیں ڈسٹرک قصور کی عوام کا بھرپور ساتھ چائیے تاکہ چونیاں شہر کو ہی نہیں بلکہ پورے ضلع کو ہی اس بھتہ خوروں سے بچایا جائے۔تقریبا دو ماہ پہلے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں آفس کے باہر اختجاج کیا تھالیکن دو ماہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی اسسٹنٹ کمشنر چونیاں بھتہ وصول کرنے والے جگا مافیا کے خلاف کاروائی عمل میں نہ لا سکا اور غریب مزدور یونین کے غریب لوگوں کو انصاف نہ دلا سکے،اسسٹنٹ کمشنر چونیاں ابھی تک خاموش یہ پھر کوئی اور سنگین وجہ ، غریب مزدور یونین کے صدر کرامت علی جٹ اور نائب صدر مہر شوکت علی کا اسسٹنٹ کمشنر چونیاں اور ڈپٹی کمشنر قصور اور وزیر اعلی عثمان بزدار اور وزیر اعظم عمران خان سے انصاف کا مطالبہ، غریب مزدور یونین کے صدر کرامت علی جٹ اور نائب صدر مہر شوکت علی کا کہنا تھا 2750 روپے سرکاری پرچی کے بجائے 4500 روپے وصول کر رہے ہیں روزانہ کی بنیاد پر تقریبا 150 ٹرالی ٹریکٹر تحصیل چونیاں سے اور ان گنت ضلع قصور سے بھری جاتے ہیں اسی پرچی کے مطابق اپنے نفع کے علاوہ تقریبا دولاکھ چالیس ہزار روپے ایک دن کے بنتے ہیں اسی حساب سے تو اتنی وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ نہیں جتنی یہ جگا مافیا روزانہ کی بنیاد پر غریب مزدوروں کی جیبوں پر ڈاکا ڈال رہی ہیں 2750 روپے سرکاری پرچی کے علاوہ 200 روپے فی ٹرالی ٹوکن ٹریکٹر اور راستہ صفائی و پانی چھٹرکائی کا وصول کر رہے ییں ایک دن میں تقریبا 150 ٹرالی تحصیل چونیاں سے جاتی ہیں ان کے مطابق 30000 روپے روزانہ کے بنتے ہیں جبکہ 5000 ہزار روپے خرچہ بنتا اس کے علاوہ 1600 روپے فی ٹرالی اپنا جگا وصول کر رہے ییں ، غریب لوگ پہلے ہی مہنگائی سے کافی پریشان ہیں اور اب جگا مافیا سے ، ہم پہلے ہی روٹی کو ترس رہے ییں لیکن اب انصاف کے لئیے بھی ترس رہے ییں ،، اگر چند روز میں ہمیں انصاف نہ ملا تو پورے ضلع قصور کے غریب مزدور یونین کے لوگ روڈ بلاک کر کے اختجاج کرے گے اور انصاف نہ ملنے تک اسسٹنٹ کمشنر چونیاں آفس کے باہر ٹرالی ٹریکٹر کھڑے کرکے مکمل ہڑتال کرے گے ۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں