*سوراب؛کسٹم چیک پوسٹ سوراب کی قومی شاہراہ سوراب کے قریب بڑی کاروائی،ٹرک پر چھاپہ مارکرکروڑوں روپے کاغیر ملکی سامان برآمد کرکے ٹرک سامان سمیت قبضے میں لےلیاتفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر چیف کلیکٹر کسٹمز گل رحمن اور کلیکٹر کسٹمز عرفان جاوید کی احکامات کی روشنی میں ڈی سی کسٹمز اکبر جان نےانچارج کسٹم چیک پوسٹ سوراب میر احمدنواز زہری کی سربراہی میں انسپکٹر طارق سلطان، انسپکٹر شوکت علی، محمد خالد،محمد گل اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جس نےقومی شاہراہ سوراب کے قریب ایک ٹرک پر چھاپہ مارکراس سے الیکٹرونکس کےغیر ملکی سامان برامد کرکے ٹرک سامان سمیت قبضے میں لےلیابرامد شدہ سامان میں پاور بینک،یو ایس بی اور الیکٹرونکس کے دیگر سامان شامل تھےعالمی مارکیٹ میں گاڑی اورسامان کی قیمت ایک کروڑ 80لاکھ روپے بتائی جاتی ہےواضع رہے کہ اگست کے مہینے میں یہ کسٹم چیک پوسٹ سوراب کی دوسری بڑی کاروائی ہے جس میں کروڑوں روپے کے اسمگلنگ کو ناکام بنایاگیاہےایک اور کاروائی میں کسٹم چیک پوسٹ سوراب کے عملے نے کاروائی کرتے ہوئےایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئےدس ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل بھی برامد کرکے قبضے میں لےلیے ہیں یکے بعد دیگرےکامیاب کاروائیوں پرچیف کلیکٹر کسٹم گل رحمن اور کلیکٹر کسٹمز عرفان جاویدنے اگست کے مہینے میں دو بڑی کاروائیاں کرنے اورکروڑوں روپے کے اسمگلنگ کو ناکام بنانے پرانچارج کسٹم چیک پوسٹ سوراب میر احمد نواززہری اور ان کے عملے کی کارکردگی کو شاندار قراردیتے ہوئے ان کی تعریف کی ہیں انچارج کسٹم چیک سوراب میر احمد نواز زہری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسمگلنگ کی روک تھام کےلیےکسٹم چیک سوراب کاعملہ ہمہ وقت چوکس ہےتاکہ اسمگلنگ جیسے امور کی بیخ کنی کی جاسکے انہوں نے کہاکہ اسمگلنگ سے ملکی معیشت کو بہت بڑے نقصان کا سامنا کرناپڑتاہےجس کی روک تھام کےلیے ہم اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں تاکہ ملکی معیشت کو نقصان سے بچایاجاسکےانہوں نے کہاکہ اسمگلروں خلاف کاروائیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گادوسری جانب عوامی حلقوں نے بھی کسٹم چیک پوسٹ سوراب کی اسمگلر کے خلاف کاروائیوں کو نیک شگون اور شاندار قراردے کرکسٹم عملے کی کارکردگی کی تعریف کی ہیں۔*
252