223

لسبیلہ کی تاریخ میں سینکڑوں باصلاحیت ،قابل ، فرض شناس ،دیانتدار ڈپٹی کمشنر گزرے ہیں کبھی کسی ڈپٹی کمشنر نے ایسی چھوٹی چھوٹی

لسبیلہ کی تاریخ میں سینکڑوں باصلاحیت ،قابل ، فرض شناس ،دیانتدار ڈپٹی کمشنر گزرے ہیں کبھی کسی ڈپٹی کمشنر نے ایسی چھوٹی چھوٹی دانستہ یا غیر دانستہ غلطیاں نہیں کیں،جن سے ان کے کیریئر قابلیت پر کوئی دبہ لگے ۔۔۔۔۔۔
موجودہ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی تاریخ کے واحد ڈپٹی کمشنر ہیں جنہیں شاید اس بات کا قطع کوئی احساس نہیں کہ جو بلیک رنگ کی ویگو گاڑی جو لسبیلہ ڈسٹرکٹ کی ملکیت تھی بلوچستان سے پنجاب منتقل کی وہ بھی گھریلو استعمال کیلئے شاید ڈی سی صاحب اس بات سے بے خبر ہیں کہ یہ عوام کے خون پسینے کی محنت کی کمائی سے خریدی گئی ہے جو وہ اس ہوشربا مہنگائی میں ٹیکس کی صورت میں ہر اشیاء پر ادا کرتے ہیں جو گورنمنٹ خزانے میں جمع ہوتا ہے احساس اس لیئے نہیں کہ انہیں فنڈز کی صورت میں ائیرکنڈیشنڈ کمرے میں مل جاتا ہے اب وہ فنڈز کو کسطرح استعمال کرتا ہے ہمارے ملک ایسا ادارہ نہیں جو پوچھے ۔۔۔۔۔۔۔
حیران کن بات ہے بلوچستان حکومت کو موجودہ ڈپٹی کمشنر سے اتنا لگاؤ ہے کہ وہ بجائے تحقیقات ، ٹرانسفر کے دفاع پہ دفاع کئیے جاری ہے جس کا ڈسٹرکٹ بھر کو ہورہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس ڈسٹرکٹ میں ایسے ڈپٹی کمشنر بھی گزرے ہیں جو خالی ہاتھ آئے اور خالی ہاتھ گئے عزت ،شہرت نام کمایا لیکن پیسے کو اہمیت نہیں دی،موجودہ دور میں یہ مشکل ہی نہیں ناممکن ہے لیکن انسان کم از کم اپنے عہدے مرتبے کا بھی کچھ خیال کرے۔۔۔۔۔۔۔
سوشل میڈیا کا دور ہے گاڑی تو وہ لے گئے لیکن واپس منگوانی پڑی کیا اس پریشانی میں یہ عزت ہے ۔۔۔۔۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ہوم ڈسٹرکٹ میں جہاں انکی اجازت کے ایک درخت کا پتا تک نہیں ہلتا کیا وہ لاعلم رہے اگر لاعلم ہی رہے تو اب تو نوٹس لینا چاہیے کیا جام کمال خان اپنے ڈسٹرکٹ میں ایک ڈپٹی کمشنر کی قانون کی خلاف ورزی پر نوٹس لیں گے ۔۔۔؟؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں