184

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کرپشن سے پاک پنجاب کو ہوا میں اڑا دیا گیا درجنوں دیہات کو لنک کرنے والے واحد لاگر روڈ پر نہر اپر گوگیرہ برانچ بنگلہ فیروزوٹواں کے ساتھ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کرپشن سے پاک پنجاب کو ہوا میں اڑا دیا گیا
درجنوں دیہات کو لنک کرنے والے واحد لاگر روڈ پر نہر اپر گوگیرہ برانچ بنگلہ فیروزوٹواں کے ساتھ راجباہ پر تعمیر کی جانے والی پلی اہل علاقہ کے لیے عزاب بن گئی روزانہ درجنوں چھوٹے بڑے حادثات جن میں عورتیں اور مردوں سمیت کئی لوگ زخمی ہو کر بستر کی زینت بن گئے
تفصیلات کے مطابق مکی 525 سے نکلنے والا حیات مائنر جس کا ٹینڈر تقریباً پانچ کروڑ کی خطیر رقم سے منظور کیا گیا اس کے اوپر ٹھیکیدار اور متعلقہ انتظامیہ کی ملی بھگت سے بنائی جانے والی ناقص پلیاں عوام کے لیے وبال جان بن گئی ہیں بتایا گیا ہے کہ حیات مائنر پر بنگلہ فیروزوٹواں لاگر فیروزوٹواں وٹواں روڈ جو لاہور فیصل آباد مین سڑک کو لنک کرتا ہے اور درجنوں دیہات کے کسانوں کی زرعی پیداوار، گندم ،چاول، گنا ،سبزیاں اور دودھ کے فارمز کو شہروں تک پہنچانے والا واحد روڈ ہے جس کے اوپر تعمیر کی جانے والی ناقص میٹریل سے بنائی گئی پل عوام کے لیے وبال جان بن گئی ہے اس پلی کی تعمیر کو ابھی پندرہ دن سے زیادہ عرصہ نہیں گزرا کہ یہاں پر زمینداروں کی ریڑھیاں گرنے موٹر سائیکل ٹرالیاں ٹریکٹر الٹنے سے درجنوں لوگ ٹانگیں تڑوا بیٹھے ہیں پلی پر باڑ نہ ہونے سے کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہونے کا اندیشہ ہے اہل علاقہ میں ٹھیکدار اور متعلقہ انتظامیہ نے ملی بھگت کر کے پل کو تنگ کرنے اور اس پر باڑ نہ بنائے جانے پر شدید غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر پل کو فوری طور پر وسیع نہ کیا گیا تو ہم مین لاہور فیصل آباد روڈ بلاک کر کے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے دیہاتیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار چیف سیکرٹری پنجاب کمیشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ سے اپیل کی ہے حیات مائنر ٹینڈر کی شفاف تحقیقات کروائیں اور زمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے اس درجنوں دیہات کو لنک کرنے والے پل کی تعمیر کروائیں دیہاتیوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر پل کی فوری تعمیر نہ کی گئی تو ہم وزیراعظم عمران خان کے خصوصی سیل پر شکایات کا اندراج کروائیں گے
رانا رمضان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں