201

بریکنگ نیوز بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں کے نواحی علاقے مہار شریف کے BHU ہسپتال عملے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہار شریف کے اڈے پر صبح 7 بجے ایکسیڈنٹ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا لواحقین زخمی کو لیکر ہسپتال آئے تو ہم نے انہیں بتایا کہ آپ کے مریض

خبر شامل کرتے ہیں بہاولنگر سے ہمارے ڈپٹی سی ای او خضر حیات کی رپورٹ کے مطابق

بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں کے نواحی علاقے مہار شریف کے BHU ہسپتال عملے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہار شریف کے اڈے پر صبح 7 بجے ایکسیڈنٹ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا لواحقین زخمی کو لیکر ہسپتال آئے تو ہم نے انہیں بتایا کہ آپ کے مریض سر میں گہری چوٹ لگی ہے اس لیے آپ اسے THQ چشتیاں لے جائیں کیونکہ یہاں ڈاکٹروں کے ڈیوٹی 8 بجے شروع ہوگی اتنے کچھ شرپسند عناصر ویڈیوز بناتے ہوئے ہسپتال میں داخل ہوئے اور گالی گلوج کرتے رہے اور ہمیں دھکے مار کر باہر نکالنے کی کوشش کرتے رہے اور ویڈیوز کے ذریعے ہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے رہے ہم نے واقع کے مطابق تھانہ شہر فرید میں شرپسند عناصر کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے لیکن شرپسند عناصر کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے اس لیے وہ ضمانت پر رہا ہو کر ہمیں پھر سے ڈرانے دھمکانے کی کوشش کر رہے ہیں ہماری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ شرپسند عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ہم سرکاری ملازمت ہیں ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے
دوسری طرف مہار شریف کے رہائشی محمد شفیق نے شر پسند عناصر اور پروپیگنڈا کرنے والوں کا بھانڈہ پھوڑ دیا اور کہا کہ سوا 7 بجے میرے والد محمد صدیق کا اڈہ مہار شریف پر ایکسیڈنٹ ہوا ہم موقع پر پہنچ گئے اور ہمBHU ہسپتال مہار شریف لے گئے تو پتہ چلا کہ ڈاکٹروں کے آنے کا ابھی وقت نہیں ہوا تو انتے میں شر پسند عناصر نے ہنگامہ برپا کر دیا ہمارا شر پسند عناصر سے کوئی تعلق نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں