محکمہ اطلاعات سندھ،میرپورخاص ہینڈآؤٹ نمبر 49مورخہ:30مارچ2021
میرپورخاص( )سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ شارق احمد نے کہا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ٹرانسپورٹروں کے جائز مسائل حل کئے جارہے ہیں ا س امر کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر سلامت میمن اور متعلقہ افسران سے اجلاس کرتے ہوئے کیا انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو مشورہ دیا کہ بس ٹرمینل اورٹرانسپورٹروں کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں اورکہاکہ بس ٹرمینل اورمسافرگاڑیوں میں کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اورٹرمینل میں پینے کے صاف پانی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے سیکریٹری نے محکمہ پولیس کے افسران کو ہدایت کی کہ ٹرمینل میں امن وامان کی صورتحال کو برقراررکھا جائے انہوں نے سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی میرپورخاص اوکاش خالد کو ہدایت کی کہ ضلع انتظامیہ کے تعاون سے ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کئے جائیں اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر I ڈاکٹر علی نواز،اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص شاہدہ پروین جامڑو اوردیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ہینڈآؤٹ نمبر50
میرپورخاص( )انسدادِ پولیومہم کے دوران گھر گھر آنے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے پیدائش سے لے کر 5سال عمر تک کے ہربچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں اس امر کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص شاہدہ پروین جامڑو نے سینٹ ٹریضہ امریکن ہسپتال میں 30مارچ سے3اپریل تک ہونے والی پولیو مہم کا افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیومہم کوکامیاب بنانے کیلئے تمام تر ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اورکورونا ایس اوپیز پر بھی عمل درآمد کو یقینی بنایاجارہاہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حسین بخش مری اورڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مشتاق شاہ نے بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے اس موقع پر پولیومہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر نارائن داس نے بتایاکہ پولیو ٹیمیں مہم کے دوران ایس اوپیز پر عمل کرتے ہوئے گھر گھر جاکر ایس اوپیز کے تحت ضلعے بھرمیں 3لاکھ54ہزار33بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی اس مقصد کیلئے 761موبائل ٹیمیں،92فکسڈ سائیٹ،53ٹرانزٹ پوائنٹ،56یوسی ایم اوز اور193ایریا انچارج مقررکئے گئے ہیں۔
169