مورخہ
2021 /03 /23 کو لاہورمیں آل آرائیں کونسل پاکستان کے مرکزی آفس میں ال آرائیں کونسل پاکستان کی پنجاب کی قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی چیئرمین مہر آصف۔ پنجاب کے چیئرمین میاں عمران اصغر۔ مرکزی جنرل سیکرٹری میاں محمد وسیم مرکزی انفارمیشن سیکرٹری مہر عاطف نے کی۔ اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا کہ ال آرائیں کونسل پاکستان کے پورے پاکستان میں تنظیم۔سازی اور پنجاب میں جلد تمام ضلع کی باڈی مکمل کرنے پر بھی زور دیا گیا اور پنجاب کے زمہ داران کو تنظیم سازی کے متعلق زمہ داریاں سونپیں گئیں۔
اجلاس میں مرکز ی چیئرمین مہر آصف ۔ پنجاب کے چیئرمین میاں عمران اصغر مرکزی جنرل سیکرٹری میاں محمد وسیم مرکزی انفارمیشن سیکرٹری مہر عاطف پنجاب کے جنرل سیکرٹری عرفان رامے پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری انور منصور صاحب۔وائس چیئرمین شمالی پنجاب چوہدری لیاقت علی ۔وائس چیئرمین جنوبی پنجاب میاں محمد علیم۔ لاہور کی چیئرپرسن میڈم ثمینہ شفیع جہلم کے جنرل سیکریٹری میاں اقبال قصور کے جنرل سیکرٹری میاں محمد اسلم فیصل آباد کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر خالد بشیر صاحب ایگزیکٹو ممبر چوہدری خالد عبدالقدیر صاحب اور پنجاب سے دیگر ممبران نے شرکت کی۔تمام ممبران نے اپنے اپنے علاقہ میں آرائیں برادری کو درپیش مسائل پر بات چیت کی۔اس موقع پر چیئرمین نے تمام انے والے دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔اور سب کو اپنے اپنے علاقہ میں مسائل کو جلد حل کرنے پر زور دیا۔
188