169

بریکنیگ نیوز ضلع چکوال کی تحصیل چوآ سیدنشاہ میں واپڈہ کی نااہلی ایک سال میں کئ قیمتی انسانی قیمتی جانیں نگل گئی ۔واپڈا کی لاپرواہی سے گھروں کی

خبر شامل کرتے ہیں چکوال سے جہاں سے رپورٹ کر رہے ہیں ہمارے بیوروچیف خاور شہزاد
ضلع چکوال کی تحصیل چوآ سیدنشاہ میں واپڈہ کی نااہلی ایک سال میں کئ قیمتی انسانی قیمتی جانیں نگل گئی ۔واپڈا کی لاپرواہی سے گھروں کی چھتوں کے اوپر سے گزرنے والی ہائ ولٹیج تاروں نے کئ گھر اجاڑ دیے ۔کئ باپ کے ساۓ سے محروم تو کئ کے بھائ کے سہارے چِھن گئے۔یہ سلسلہ تھم نہ سکا ۔تحصیل چوآ سیدنشاہ کے کاہل عملے نے ایک اور گلشن اجاڑ کے رکھ دیا ماں کی مامتا سسک رہی ہے ۔ایک ماں کی گود اجڑ گئ۔ایک باپ جو محنت مزدوری کر کے گھر پہنچتا تھا اور گھر کے صحن میں اپنی ہنستی کھیلتی ننھی کلّی کو دیکھتا تھا اسکی تھکاوٹ کا احساس ختم ہوتا تھا آج وہ باپ اپنی بیٹی کے لمس کو ترس رہا ہے ۔کیونکہ واپـڈا چوآ سیدنشاہ کی نا اہلی سے اس باشفقت جفاکش باپ کی نازوں سے پلّی سات سال کی بچی آج منّوں مٹی تلے ہیں اس کے گھر کا صحن اجڑ چکا۔اس بچی کی ماں بار بار گھر کے دروازے دیکھ رہی ہے ۔اپنی بیٹی کے لیے ترس رہی ہے ۔نا جانے واپڈا کے اہل کاروں کو کب ہوش آۓ کب ان غیر زمہ داروں کو اپنی زمّہ داری کا احساس ہو گا آۓ جانتے ہیں خاور شہزاد کی رپورٹ سے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں