211

بریکنیگ نیوز مانانوالہ (میاں شیر محمد زرگر سے) نوجوان کسی بھی قوم کے شاندار مستقبل کے ضامن ھوتے ھیں،ان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے کر ہم انہیں مہذب اور محب وطن شہری بنا سکتے ہیں،ہمارے نوجوان خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہیں جنہیں ایک اچھا استاد نکھار کر سامنے لا سکتا ھے۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول

مانانوالہ (میاں شیر محمد زرگر سے) نوجوان کسی بھی قوم کے شاندار مستقبل کے ضامن ھوتے ھیں،ان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے کر ہم انہیں مہذب اور محب وطن شہری بنا سکتے ہیں،ہمارے نوجوان خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہیں جنہیں ایک اچھا استاد نکھار کر سامنے لا سکتا ھے۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول مانانوالہ سید محمد تحسین شاہ نے سٹی الیکٹرونک میڈیا مانانوالہ کے نائب صدر میاں شیر محمد زرگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں ماضی کی نسبت شرع خواندگی میں اضافہ ھوا ھے مگر آج بھی اکثر لوگ اپنے بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں غفلت کا شکار ہیں،موجودہ حکومت نے تعلیم کے شعبے میں دلچسپی دیکھاتے ہوئے بہت سے اقدامات کیئے ھیں تاہم ابھی بھی بہت سی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ہم حکومت پنجاب اور ای ڈی او ایجوکیشن شیخوپورہ کی ہدایت کے مطابق طلباء کی معیاری تعلیم کے لیے کوشاں ہیں اور اس کے لیئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن “تعلیم سب کے لئیے” کے مطابق ہم طلباء کو مفت کتابیں،یونیفارم کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات بھی فراہم کر رھے ھیں۔سکول کی عمارت کو مکمل ڈینگی فری بنانے کے ساتھ ساتھ کرونا sop,s پر بھی سختی سے عمل درآمد کیا جاتا ھے۔تمام اساتذہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محنت و لگن سے طلباء کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رھے ھیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے ادارے کا رزلٹ علاقے بھر میں نمایاں ھوتا ھے۔انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح ایک استاد طلباء کے اچھے مستقبل کے لئیے محنت و لگن سے کام کرتا ھے اسی طرح والدین پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ھے کہ وہ بچوں کو بروقت سکول بھیجیں اور سکول انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کریں،گورنمنٹ سرکاری سکولوں میں ہر سہولت دیتی ھے اس لئیے والدین کو اپنے بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروانا چاھیئے تاکہ سب سب بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم کے مواقع میسر آ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں