214

فیصل آباد کی آئی ٹی کی سٹوڈنٹ شانزہ منیرنےایسے جوتے ایجاد کیے ہیں جن کے آگےسینسر اور کیمرہ لگا ہوا ہے جو کہ خاص طور پر نابینا افراد کو مدد دینے کے لیے تیار کیے گئے ہیں.

‏فیصل آباد کی آئی ٹی کی سٹوڈنٹ شانزہ منیرنےایسے جوتے ایجاد کیے ہیں جن کے آگےسینسر اور کیمرہ لگا ہوا ہے جو کہ خاص طور پر نابینا افراد کو مدد دینے کے لیے تیار کیے گئے ہیں.
ان جوتوں کی خاص بات یہ ہے کہ نابینا افرادجب ان کو پہن کر چلیں گے تو یہ جوتے پہلے سے ان کو آگے آنے والی رکاوٹ کے
‏بارے میں مطلع کردیں گے اور الارم اور وائبریٹر ان میں لگائے گئے ہیں جو کہ ریچارج ایبل بیٹری پر چلتے ہیں.
جوتوں کی لاگت 12000 روپے ہے جو کہ حکومتی تعاون کے بعد یقیناََ اس سے بہت کم ہو جائے گی.
آئیے شانزہ کی اس ایجاد کو پر اسے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں