*بختاور کا نکاح، بلاول بھٹو نے تصاویر شیئر کر دیں*
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور کے نکاح کی تصاویر شیئر کر دیں۔
بلاول بھٹو نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں بہن بختاور کے نکاح کی تصاویر شیئر کی ہیں، بلاول نے شادی کو طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں کا لمحہ قرار دیا۔
ٹویٹ میں بلاول نے لکھا میری بہن بختاور بھٹو زرداری کی شادی ایک طویل عرصے بعد آنے والا خوشیوں کا لمحہ ہے، مجھے ایسا لگا کہ مسرت کے اس لمحے میں میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں۔
بختاور بھٹو کا نکاح مولانا غلام محمد بخش نے پڑھایا، ان کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے۔